آزادی کے بعد سے ہندوستان نے اپنے انفرااسٹرکچر کو مستحکم کرنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کیا ہے۔ شاہراہوں کی تعمیر سے لے کر ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشن وغیرہ کے ساتھ ملک میں دریاؤں اور سمندروں پر بھی طویل پُل بنائے گئے ہیں۔جانئے انہی میں سے چند کے متعلق۔ تمام تصاویر: آئی این این
اٹل سیتو بریج: بحیرہ عرب پر تعمیر کیا جانے والے اس پل کی لمبائی ۲۱؍ ہزار ۸۰۰؍ میٹر ہے۔ اس کا تعمیری کام مرحلہ وار جاری ہے اور منصوبہ بند طریقے سے اسے عوام کیلئے کھولا جارہا ہے۔ اسے سیوڑی ناوا شیوا بریج بھی کہا جاتا ہے۔
بھوپین ہزاریکا سیتو: لوہت ندی(تنسوکیا، آسام) پر تعمیر کئے گئے اس پل کی لمبائی۹؍ ہزار ۱۵۰؍ میٹر ہے جسے ۲۰۱۷ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
گوداوری کا چوتھا پُل: گوداوری ندی (راجا مندری، آندھرا پردیش) پر تعمیر کئے گئے اس پُل کی لمبائی ۶؍ ہزار میٹر ہے جسے ۲۰۱۵ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
مہاتما گاندھی سیتو: گنگا ندی(پٹنہ۔ حاجی پور، بہار) پر تعمیر کئے گئے اس پُل کی لمبائی ۵؍ہزار ۷۵۰؍ میٹر ہے جسے ۱۹۸۲ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
باندرہ۔ورلی سی لِنک: ماہم کی کھاڑی (ممبئی، مہاراشٹر) پر تعمیر کئے گئے اس پُل کی لمبائی ۵؍ ہزار ۶۰۰؍ میٹر ہے جسے ۲۰۰۹ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
بوگی بیل بریج: برہمپتر ندی(دبرو گڑھ، آسام) پر تعمیر کئے گئے اس پل کی لمبائی ۴؍ ہزار ۹۴۰؍ میٹر ہے جسے ۲۰۱۸ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
وکرم شیلا سیتو: گنگا ندی (بھاگلپور، بہار) پر تعمیر کئے گئے اس پُل کی لمبائی۴؍ ہزار ۷۰۰؍ میٹر ہے جسے ۲۰۰۱ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
ویمبا ناڑ ریل بریج: ویمباناڑ جھیل(کوچی، کیرالا) پر تعمیر کئے گئے اس پُل کی لمبائی ۴؍ ہزار ۶۲۰؍ میٹر ہے جسے ۲۰۱۱ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
دگھا۔ سونپور بریج: دریائے گنگا (پٹنہ۔ سونپور، بہار) پر تعمیر کئے گئے اس پُل کی لمبائی ۴؍ ہزار ۵۶؍ میٹر ہے جسے۲۰۱۶ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
آرا چھاپرابریج: دریائے گنگا (آرا۔ چھاپرا، بہار) پر تعمیر کئے گئے اس پل کی لمبائی ۴؍ ہزار ۳۵۰؍ میٹر ہے جسے ۲۰۱۷ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
منگیر گنگا بریج: گنگا ندی (منگیر، بہار) پر تعمیر کئے گئے اس پُل کی لمبائی۳؍ہزار ۶۹۲؍ میٹر ہے جسے ۲۰۱۶ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔
چھلاری گھاٹ پل: دریائے گنگا (بہرائچ۔سیتاپور، اتر پردیش) پر تعمیر کئے گئے اس پُل کی لمبائی ۳؍ہزار ۲۶۰؍ میٹر ہے جسے ۲۰۱۷ء میں گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے شروع کیا گیا۔