Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرندوں کی دنیا کی دلچسپ باتیں

Updated: Mar 19, 2024, 9:14 PM IST | Shahebaz Khan

علی الصبح پرندوں کا چہچہانا اور اپنی سریلی آواز سے فضائے عالم کو معمور کردینا کسی کو بھی متاثر کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ گویا پرندوں کے یہ نغمے کائنات کی ہر شے کو دعوت ِ نظارہ دیتے ہیں کہ اٹھیں اور افق مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج اور اس کی فرحت بخش روشنی کا استقبال کریں اور خالق کائنات کا شکر ادا کریں جس نے رات کی تاریکی کو دور کردیا۔ ہندوستان میں عام طور پر صبح و شام کی نوید چڑیوں کی چہچہاہٹ لاتی ہے۔ مگر یہ چھوٹا خوبصورت پرندہ تیزی سے معدوم ہوتا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال ’’ورلڈ اسپیرو ڈے‘‘ (عالمی یوم چڑیاں)۲۰؍ مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ انسانوں میں اس ختم ہوتی مخلوق کے تئیں بیداری پیدا کی جاسکے۔ جانئے پرندوں کے متعلق چند دلچسپ حقائق۔ تمام تصاویر: آئی این این

X قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے بیشتر مقامات پر پرندوں کے اڑنے اور ہوا میں اپنے آپ کو برقرار رکھنے کو بطور نشانی بتایا ہے:’’کیا اُنہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر پر پھیلائے ہوئے اور (کبھی) پر سمیٹے ہوئے نہیں دیکھا؟ اُنہیں (فضا میں گرنے سے) کوئی نہیں روک سکتا سوائے رحمان کے (بنائے ہوئے قانون کے)، بے شک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے۔‘‘ (الملک:۱۹)
1/7

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے بیشتر مقامات پر پرندوں کے اڑنے اور ہوا میں اپنے آپ کو برقرار رکھنے کو بطور نشانی بتایا ہے:’’کیا اُنہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر پر پھیلائے ہوئے اور (کبھی) پر سمیٹے ہوئے نہیں دیکھا؟ اُنہیں (فضا میں گرنے سے) کوئی نہیں روک سکتا سوائے رحمان کے (بنائے ہوئے قانون کے)، بے شک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے۔‘‘ (الملک:۱۹)

X پرندوں کی کئی اقسام ہیں۔ بعض پرندوں میں اڑنے کی صلاحیت نہیں ہوتی جیسے شترمرغ یا پینگوئین لیکن ان کی اس معذوری کا ازالہ شترمرغ کی تیزرفتاری اور پینگوئین کی ماہرانہ تیراکی سے ہوجاتا ہے۔
2/7

پرندوں کی کئی اقسام ہیں۔ بعض پرندوں میں اڑنے کی صلاحیت نہیں ہوتی جیسے شترمرغ یا پینگوئین لیکن ان کی اس معذوری کا ازالہ شترمرغ کی تیزرفتاری اور پینگوئین کی ماہرانہ تیراکی سے ہوجاتا ہے۔

X بعض پرندے نہایت خوبصورت گھونسلے بناتے ہیں، جیسے بیا، جس کا گھونسلا صنعت کاری کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔ بعض محض پتھریلی زمین پر تنکوں کو جمع کرکے انڈے دیتے ہیں۔
3/7

بعض پرندے نہایت خوبصورت گھونسلے بناتے ہیں، جیسے بیا، جس کا گھونسلا صنعت کاری کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔ بعض محض پتھریلی زمین پر تنکوں کو جمع کرکے انڈے دیتے ہیں۔

X تمام پرندے ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرتے ہیں۔ جہاں بھی دانہ پانی دستیاب ہووہاں پہنچ جاتے ہیں۔ پرندوں کی بعض انواع باقاعدگی سے ہزارہا میل کی مسافت طے کرکے نصف دنیا کا سفر کرلیتی ہیں۔
4/7

تمام پرندے ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرتے ہیں۔ جہاں بھی دانہ پانی دستیاب ہووہاں پہنچ جاتے ہیں۔ پرندوں کی بعض انواع باقاعدگی سے ہزارہا میل کی مسافت طے کرکے نصف دنیا کا سفر کرلیتی ہیں۔

X مشرقی سائبیریا کا پرندہ Plover جو الاسکا میں پایا جاتا ہے، الاسکا سے موسم سرما میں جنوب کی طرف جزائر ہوائی کی جانب نقل مکانی کرتا ہے۔ اس کا پورا سفر بلاتوقف بحرالکاہل پر پرواز کرکے ہوتا ہے۔ یہ ڈھائی ہزار میل کا لمبا سفر ایک اڑان میں مکمل کرتا ہے۔ 
5/7

مشرقی سائبیریا کا پرندہ Plover جو الاسکا میں پایا جاتا ہے، الاسکا سے موسم سرما میں جنوب کی طرف جزائر ہوائی کی جانب نقل مکانی کرتا ہے۔ اس کا پورا سفر بلاتوقف بحرالکاہل پر پرواز کرکے ہوتا ہے۔ یہ ڈھائی ہزار میل کا لمبا سفر ایک اڑان میں مکمل کرتا ہے۔ 

X قاز اپنی نقل مکانی اور طویل سفر میں’’وی‘‘ کی شکل میں اڑتی ہیں۔ اگر کسی وجہ سے ایک قاز اپنی جگہ سے ہٹ جائے یا پیچھے رہ جائے تو وہ ہوا کا دباؤ محسوس کرتی ہے اس لئے جلد ہی واپس اپنے مقام پر آجاتی ہے۔ جو قاز لیڈر کے طور پر سب سے آگے اڑ رہی ہوتی ہے وہ ہوا کے دباؤ کو سب سے زیادہ برداشت کرتی ہے۔ جب وہ تھک جاتی ہے تو پیچھے ہٹ کر اپنی جگہ بناتی ہے اور دوسری قاز آگے بڑھ کر رہنمائی کا کام انجام دیتی ہے۔
6/7

قاز اپنی نقل مکانی اور طویل سفر میں’’وی‘‘ کی شکل میں اڑتی ہیں۔ اگر کسی وجہ سے ایک قاز اپنی جگہ سے ہٹ جائے یا پیچھے رہ جائے تو وہ ہوا کا دباؤ محسوس کرتی ہے اس لئے جلد ہی واپس اپنے مقام پر آجاتی ہے۔ جو قاز لیڈر کے طور پر سب سے آگے اڑ رہی ہوتی ہے وہ ہوا کے دباؤ کو سب سے زیادہ برداشت کرتی ہے۔ جب وہ تھک جاتی ہے تو پیچھے ہٹ کر اپنی جگہ بناتی ہے اور دوسری قاز آگے بڑھ کر رہنمائی کا کام انجام دیتی ہے۔

X جو قازیں پیچھے ہوتی ہیں وہ مسلسل آواز نکالتی رہتی ہیں تاکہ رفتار برقرار رکھ سکیں ۔ اگر کوئی قاز دورانِ سفر بیمار ہوجائے یا زخمی ہوجائے یا کسی کی گولی کا نشانہ بن جائے اور زمین کی طرف گرنے لگے تودو قازیں اس کے ساتھ زمین کی طرف اڑتی ہیں تاکہ اس کی مدد کرسکیں اور اس کی حفاظت کرسکیں۔ یہ مجروح قاز کے ساتھ رہتی ہیں تاآنکہ وہ صحتیاب ہوجائے اور اڑنے کے قابل ہوجائے یا پھر مر جائے۔ اس بعد قازیں دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کرتی ہیں اور کسی دوسرے جھنڈ کے ساتھ مل کر واپس اپنے ساتھیوں سے جاملتی ہیں۔ 
7/7

جو قازیں پیچھے ہوتی ہیں وہ مسلسل آواز نکالتی رہتی ہیں تاکہ رفتار برقرار رکھ سکیں ۔ اگر کوئی قاز دورانِ سفر بیمار ہوجائے یا زخمی ہوجائے یا کسی کی گولی کا نشانہ بن جائے اور زمین کی طرف گرنے لگے تودو قازیں اس کے ساتھ زمین کی طرف اڑتی ہیں تاکہ اس کی مدد کرسکیں اور اس کی حفاظت کرسکیں۔ یہ مجروح قاز کے ساتھ رہتی ہیں تاآنکہ وہ صحتیاب ہوجائے اور اڑنے کے قابل ہوجائے یا پھر مر جائے۔ اس بعد قازیں دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کرتی ہیں اور کسی دوسرے جھنڈ کے ساتھ مل کر واپس اپنے ساتھیوں سے جاملتی ہیں۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK