Inquilab Logo

پانچ مشہور برانڈز کے ناموں کی دلچسپ کہانی

Updated: May 2, 2024, 8:50 PM IST | Aliya Sayyed

کسی بھی کمپنی کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ نہ صرف ایسا برانڈ شروع کرے جس کا تلفظ آسان ہو بلکہ اتنا مختلف ہو کہ عوام میں تیزی سے مقبول ہوجائے۔ آج کسی بھی نئے برانڈ کانام تجویز کرنے کیلئے باقاعدہ برین اسٹورمنگ ہوتی ہے۔ جانئے کہ ان ۵؍کمپنیوں کو ان کے نام کیسے ملے۔ تمام تصاویر: آئی این این، آئی اسٹاک

X امیزون (Amazon): ۱۹۹۵ء میں کمپنی کے مالک جیف بیزوس اس کا نام ’کاڈابرا‘ رکھنا چاہتے تھے لیکن کمپنی کے پہلے وکیل ٹوڈ ٹاربرٹ نے جیف کو کہا کہ یہ نام ’کاڈاور‘ سے ملتا جلتا ہے جس کا مطلب ہے انسان کی ایسی لاش جسے میڈیکل کے طلبہ تجربات کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد جیف نے کمپنی کا نام ’ریلینٹ لیس‘ تجویز کیا۔ آج بھی اگر آپ ’ریلینٹ لیس ڈاٹ کام پر جائیں تو یہ لنک آپ کو امیزون کے پیچ پر پہنچا دے گی۔ بعد میں جیف نے دنیا کے سب سے بڑے دریا امیزون کے نام پر اپنی کمپنی کا نام رکھا۔
1/5

امیزون (Amazon): ۱۹۹۵ء میں کمپنی کے مالک جیف بیزوس اس کا نام ’کاڈابرا‘ رکھنا چاہتے تھے لیکن کمپنی کے پہلے وکیل ٹوڈ ٹاربرٹ نے جیف کو کہا کہ یہ نام ’کاڈاور‘ سے ملتا جلتا ہے جس کا مطلب ہے انسان کی ایسی لاش جسے میڈیکل کے طلبہ تجربات کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد جیف نے کمپنی کا نام ’ریلینٹ لیس‘ تجویز کیا۔ آج بھی اگر آپ ’ریلینٹ لیس ڈاٹ کام پر جائیں تو یہ لنک آپ کو امیزون کے پیچ پر پہنچا دے گی۔ بعد میں جیف نے دنیا کے سب سے بڑے دریا امیزون کے نام پر اپنی کمپنی کا نام رکھا۔

X میکڈونالڈس (McDonald`s): میکڈونالڈس کے بانی ریمنڈ کروک مل شیک کی مشین فروخت کرنے والے سیلزمین تھے۔ ایک مرتبہ ان کی ملاقات سان برنارڈینو (کیلیفورنیا) میں برگر ریستوراں چلانے والے ۲؍ بھائیوں ڈِک اور میک میکڈونالڈس سے ہوئی۔ وہ ان کے برگر اور فاسٹ فوڈ کے آئیڈیا سے اتنے متاثر ہوئے کہ باقاعدہ ان کے ایجنٹ بن گئے۔ بعد ازیں ریمنڈ کروک کی مدد سے میکڈونالڈس برادرس نے امریکہ بھر میں اپنے کئی ریستوراں شروع کئے جنہیں ’میکڈونالڈس‘ کا نام دیا گیا۔
2/5

میکڈونالڈس (McDonald`s): میکڈونالڈس کے بانی ریمنڈ کروک مل شیک کی مشین فروخت کرنے والے سیلزمین تھے۔ ایک مرتبہ ان کی ملاقات سان برنارڈینو (کیلیفورنیا) میں برگر ریستوراں چلانے والے ۲؍ بھائیوں ڈِک اور میک میکڈونالڈس سے ہوئی۔ وہ ان کے برگر اور فاسٹ فوڈ کے آئیڈیا سے اتنے متاثر ہوئے کہ باقاعدہ ان کے ایجنٹ بن گئے۔ بعد ازیں ریمنڈ کروک کی مدد سے میکڈونالڈس برادرس نے امریکہ بھر میں اپنے کئی ریستوراں شروع کئے جنہیں ’میکڈونالڈس‘ کا نام دیا گیا۔

X رولیکس (Rolex): گھڑیوں کی مشہور ترین کمپنی کے مالک ہینس ویلز دروف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کمپنی کا کوئی ایسا نام رکھنا چاہتے تھے جسے دنیا کی کسی بھی زبان میں بآسانی ادا کیا جاسکے۔ رولیکس کی ویب سائٹ کے مطابق ہینس نے انگریزی کے تمام حروف تہجی کو یکجا کرکے ایک لفظ بنانے کی کوشش کی۔ مگر کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے ۱۰۰؍ سے زائد لفظ بنائے مگر کوئی بھی ان کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا۔ ہینس لکھتے ہیں کہ ’’ایک مرتبہ میں اپنی عالیشان گھوڑا گاڑی سے لندن کے ایک پسماندہ علاقے سے گزر رہا تھا کہ میرے کان میں کسی نے ہلکی آواز میں ’رولیکس‘ کہا۔ میرا خیال ہے کہ وہ کوئی جن تھا جس نے میری مدد کی۔‘‘
3/5

رولیکس (Rolex): گھڑیوں کی مشہور ترین کمپنی کے مالک ہینس ویلز دروف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کمپنی کا کوئی ایسا نام رکھنا چاہتے تھے جسے دنیا کی کسی بھی زبان میں بآسانی ادا کیا جاسکے۔ رولیکس کی ویب سائٹ کے مطابق ہینس نے انگریزی کے تمام حروف تہجی کو یکجا کرکے ایک لفظ بنانے کی کوشش کی۔ مگر کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے ۱۰۰؍ سے زائد لفظ بنائے مگر کوئی بھی ان کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا۔ ہینس لکھتے ہیں کہ ’’ایک مرتبہ میں اپنی عالیشان گھوڑا گاڑی سے لندن کے ایک پسماندہ علاقے سے گزر رہا تھا کہ میرے کان میں کسی نے ہلکی آواز میں ’رولیکس‘ کہا۔ میرا خیال ہے کہ وہ کوئی جن تھا جس نے میری مدد کی۔‘‘

X ادی داس (Adidas): اس کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کا فل فارم ہے ’’آل ڈے آئی تھنک اباؤٹ ساکر۔‘‘تاہم، یہ درست نہیں ہے۔ کمپنی کا نام اسے بانی ایڈولف ڈیسلر سے موسوم ہے۔ ڈیسلر کو اسپورٹس میں دلچسپی تھی لہٰذا انہوں نے اپنے ملک کے کھلاڑیوں کیلئے کھیل کے لوازمات بنانے کا آغاز کیا، خاص طور پر آرام دہ جوتے۔ ڈیسلر کو سبھی ’’ادی‘‘ بلاتے تھے لہٰذا انہوں نے ڈیسلر کے ابتدائی تین حروف ’’ڈی اے ایس‘‘ کو اپنے نام ’’ادی‘‘ سے ملا کر’’ ادی داس‘‘ رکھ لیا۔
4/5

ادی داس (Adidas): اس کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کا فل فارم ہے ’’آل ڈے آئی تھنک اباؤٹ ساکر۔‘‘تاہم، یہ درست نہیں ہے۔ کمپنی کا نام اسے بانی ایڈولف ڈیسلر سے موسوم ہے۔ ڈیسلر کو اسپورٹس میں دلچسپی تھی لہٰذا انہوں نے اپنے ملک کے کھلاڑیوں کیلئے کھیل کے لوازمات بنانے کا آغاز کیا، خاص طور پر آرام دہ جوتے۔ ڈیسلر کو سبھی ’’ادی‘‘ بلاتے تھے لہٰذا انہوں نے ڈیسلر کے ابتدائی تین حروف ’’ڈی اے ایس‘‘ کو اپنے نام ’’ادی‘‘ سے ملا کر’’ ادی داس‘‘ رکھ لیا۔

X گوگل (Google): اس کا پرانا نام ’’بیک رَب‘‘ تھا۔ تاہم، کمپنی کے بانیان کا خیال تھا کہ اس کا نام تبدیل کرنا چاہئےکیونکہ یہ ایسی ویب سائٹ تھی جو ایک کلک پر معلومات کا خزانہ آپ کے سامنے لے آتی تھی لہٰذا اس کا نام ’’گوگول‘‘ سے لیا گیا جس کا معنی ہے نمبر ’’ایک‘‘ اور جس کے آگے ۱۰۰؍ صفر ہوں۔ اس لئے گوگل کی اسپیلنگ میں دونوں ’’جی‘‘ کے درمیان بے شمار ’’او‘‘ (جو صفر ظاہر کرتے ہیں) نظر آتے ہیں۔
5/5

گوگل (Google): اس کا پرانا نام ’’بیک رَب‘‘ تھا۔ تاہم، کمپنی کے بانیان کا خیال تھا کہ اس کا نام تبدیل کرنا چاہئےکیونکہ یہ ایسی ویب سائٹ تھی جو ایک کلک پر معلومات کا خزانہ آپ کے سامنے لے آتی تھی لہٰذا اس کا نام ’’گوگول‘‘ سے لیا گیا جس کا معنی ہے نمبر ’’ایک‘‘ اور جس کے آگے ۱۰۰؍ صفر ہوں۔ اس لئے گوگل کی اسپیلنگ میں دونوں ’’جی‘‘ کے درمیان بے شمار ’’او‘‘ (جو صفر ظاہر کرتے ہیں) نظر آتے ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK