Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۰؍ مشہور برانڈز کے ’’لوگو‘‘ کی کہانی (حصہ دوم)

Updated: May 13, 2025, 8:02 PM IST | Aliya Sayyed

یوٹیوب، اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لوگوز ان برانڈز کی ترجمانی کرتے ہیں۔ پڑھئے ایسے ہی ۱۰؍ لوگوز کے بارے میں ۔ تصویر: آئی این این، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس۔

X یوٹیوب دنیا کی دوسری مشہور ویب سائٹ ہے ۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک یوٹیوب نے بدلتے زمانے اور رجحان کے لحاظ سے اپنے پروڈکٹ میں کئی نمایاں تبدیلیاں کی ہیں۔ ۲۰۰۶ء میں گوگل نے ۱ء۶۵؍  بلین ڈالر میں یوٹیوب کو خرید لیا تھا۔ ۲۰۰۵ءمیں یوٹیوب نے اپنا پہلا لوگو پیش کیا تھا جس میں لفظ ’’یو‘‘ کو سیاہ جبکہ ’’ٹیوب‘‘ کو سرخ بیک گراؤنڈ میں سفید رنگ میں ظاہر کیا گیا تھا ۔ ۲۰۱۷ء میں کمپنی نے متعدد ترامیم کے بعد نیا لوگو پیش کاجس میں سرخ مربع نما علامت کو الگ کیا گیا اور دائیں جانب لفظ یوٹیوب کو سفید بیک گراؤنڈ میں سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا۔ لوگو میں مثلث نما نشان پلے بٹن کو ظاہر کرتا ہے۔ لفظ یوٹیوب میں یو کا معنی ’’آپ‘‘ یعنی آپ کی جانب سے آیا ویڈیو جبکہ ٹیوب کا معنی ’’ٹیلی ویژن‘‘ ہے۔
1/10

یوٹیوب دنیا کی دوسری مشہور ویب سائٹ ہے ۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک یوٹیوب نے بدلتے زمانے اور رجحان کے لحاظ سے اپنے پروڈکٹ میں کئی نمایاں تبدیلیاں کی ہیں۔ ۲۰۰۶ء میں گوگل نے ۱ء۶۵؍  بلین ڈالر میں یوٹیوب کو خرید لیا تھا۔ ۲۰۰۵ءمیں یوٹیوب نے اپنا پہلا لوگو پیش کیا تھا جس میں لفظ ’’یو‘‘ کو سیاہ جبکہ ’’ٹیوب‘‘ کو سرخ بیک گراؤنڈ میں سفید رنگ میں ظاہر کیا گیا تھا ۔ ۲۰۱۷ء میں کمپنی نے متعدد ترامیم کے بعد نیا لوگو پیش کاجس میں سرخ مربع نما علامت کو الگ کیا گیا اور دائیں جانب لفظ یوٹیوب کو سفید بیک گراؤنڈ میں سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا۔ لوگو میں مثلث نما نشان پلے بٹن کو ظاہر کرتا ہے۔ لفظ یوٹیوب میں یو کا معنی ’’آپ‘‘ یعنی آپ کی جانب سے آیا ویڈیو جبکہ ٹیوب کا معنی ’’ٹیلی ویژن‘‘ ہے۔

X مائیکروسافٹ دنیا کی دوسری  بڑی کمپنی ہےجس کا پہلا لوگو ۱۹۷۵ء میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ لوگو برازیلیوی موسیقار سائمن ڈینیئلزنے ڈیزائن کیا تھا جس میں کمپنی کا نام ڈسکو جیسے فونٹ میں نظر آتا تھا۔ کمپنی کے دوسرے لوگو کا ڈیزائن بھی سائمن نے ہی کیا تھا جو ’’راک اسٹار‘‘ کہلایا۔۲۰۱۲ء میں کمپنی نے لوگو میں ترمیم کے بعد نیا لوگو پیش کیاتھا۔یہ لوگو ۴؍ رنگوں پر مشتمل مربع نما ہے۔سرخ رنگ مائیکروسافٹ کی کمپنی ، سبز رنگ ایکس باکس، نیلا رنگ مائیکروسافٹ ونڈوز اور زرد رنگ بنگ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ لوگو جیسن ویلز نے ڈیزائن کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کا نیا لوگو کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسیز کا ترجمان ہے۔ مائیکرو سافٹ کا سلوگن ہے ’’زمین پر ہر فرد اور ہر ادارے کو بااختیار بنانا ۔‘‘
2/10

مائیکروسافٹ دنیا کی دوسری  بڑی کمپنی ہےجس کا پہلا لوگو ۱۹۷۵ء میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ لوگو برازیلیوی موسیقار سائمن ڈینیئلزنے ڈیزائن کیا تھا جس میں کمپنی کا نام ڈسکو جیسے فونٹ میں نظر آتا تھا۔ کمپنی کے دوسرے لوگو کا ڈیزائن بھی سائمن نے ہی کیا تھا جو ’’راک اسٹار‘‘ کہلایا۔۲۰۱۲ء میں کمپنی نے لوگو میں ترمیم کے بعد نیا لوگو پیش کیاتھا۔یہ لوگو ۴؍ رنگوں پر مشتمل مربع نما ہے۔سرخ رنگ مائیکروسافٹ کی کمپنی ، سبز رنگ ایکس باکس، نیلا رنگ مائیکروسافٹ ونڈوز اور زرد رنگ بنگ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ لوگو جیسن ویلز نے ڈیزائن کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کا نیا لوگو کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسیز کا ترجمان ہے۔ مائیکرو سافٹ کا سلوگن ہے ’’زمین پر ہر فرد اور ہر ادارے کو بااختیار بنانا ۔‘‘

X فیس بک دنیا کا تیسرا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس نے امریکہ کے بعد آہستہ آہستہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ فیس بک کا پرانا نام فیس میش تھا۔ کمپنی نے فیس میش نام سے پہلا لوگو ۲۰۰۳ء  میں پیش کیا تھا جس میں کمپنی کا نام میرون بیگ گراؤنڈ میں کپیٹل لیٹرز میں نظر آتا تھا۔ یہ لوگو جو کرال اور مائیک بزاڈ نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۲۰۰۴ ء میں کمپنی کا نام فیس میش سے فیس بک کیا گیا تبھی لوگو میں ترمیم کر کے اسے فیس بک کیا گیا اور اس میں نیلا رنگ شامل کیا گیا۔۲۰۲۱ء میں فیس بک میٹا میں تبدیل ہو گیاجس کے بعد کمپنی نے ۲۰۲۱ء میں لوگو میں آخری ترمیم کی ۔ اس لوگوکا فونٹ میٹا سے ملتا جلتا ہے۔۲۰۲۳ء میں کمپنی نے لوگو کو جاذب نظر اور پرکشش بنانے کیلئے نیلے رنگ کو  مزید گہرا کر دیا۔
3/10

فیس بک دنیا کا تیسرا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس نے امریکہ کے بعد آہستہ آہستہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ فیس بک کا پرانا نام فیس میش تھا۔ کمپنی نے فیس میش نام سے پہلا لوگو ۲۰۰۳ء  میں پیش کیا تھا جس میں کمپنی کا نام میرون بیگ گراؤنڈ میں کپیٹل لیٹرز میں نظر آتا تھا۔ یہ لوگو جو کرال اور مائیک بزاڈ نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۲۰۰۴ ء میں کمپنی کا نام فیس میش سے فیس بک کیا گیا تبھی لوگو میں ترمیم کر کے اسے فیس بک کیا گیا اور اس میں نیلا رنگ شامل کیا گیا۔۲۰۲۱ء میں فیس بک میٹا میں تبدیل ہو گیاجس کے بعد کمپنی نے ۲۰۲۱ء میں لوگو میں آخری ترمیم کی ۔ اس لوگوکا فونٹ میٹا سے ملتا جلتا ہے۔۲۰۲۳ء میں کمپنی نے لوگو کو جاذب نظر اور پرکشش بنانے کیلئے نیلے رنگ کو  مزید گہرا کر دیا۔

X ایکس پہلے ’’ٹویٹر‘‘ کہلاتا تھا جس نے ۲۰۰۶ء میں  اپنا پہلا لوگو متعارف کرایا تھا۔ یہ کمپنی کے پرانے نام ’’ٹوٹر‘‘  پر بنایا گیا تھا۔ یہ لوگو سبز رنگ کا تھاجسے لینڈا گیون نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۶؍ ماہ بعد کمپنی کا نام ٹوٹرسے ٹویٹر کیا گیا اور دوسرا لوگو پیش کیا گیا۔ اسے بھی لینڈا گیون نے ڈیزائن کیا تھا۔ ٹویٹر نے آئی اسٹاک سے ۱۵؍ ڈالر میں بلیو برڈ کی علامت خریدی تھی۔ ۲۰۱۲ء میں مارٹن گراسر، ٹوڈ واٹر بری اور اینجی چی نے اسے بطور لوگو ڈیزائن کیا جسے باسکٹ بال کھلاڑی لیری برڈ سے منسوب کر کے ’’لیری دی برڈ‘‘ نام دیا گیا۔ ۲۰۲۲ء  میں  ایلون مسک نے ٹویٹر خرید لیا اورکمپنی کا نام بدل کر ایکس رکھ  دیا۔ انہوں نے  اپنے مداحوں کو ایکس کیلئے لوگو ڈیزائن کرنےکی دعوت دی تھی جن میں سے ایک ڈیزائن کو  ایکس کے لوگو کے طور پر قبول کیا۔ 
4/10

ایکس پہلے ’’ٹویٹر‘‘ کہلاتا تھا جس نے ۲۰۰۶ء میں  اپنا پہلا لوگو متعارف کرایا تھا۔ یہ کمپنی کے پرانے نام ’’ٹوٹر‘‘  پر بنایا گیا تھا۔ یہ لوگو سبز رنگ کا تھاجسے لینڈا گیون نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۶؍ ماہ بعد کمپنی کا نام ٹوٹرسے ٹویٹر کیا گیا اور دوسرا لوگو پیش کیا گیا۔ اسے بھی لینڈا گیون نے ڈیزائن کیا تھا۔ ٹویٹر نے آئی اسٹاک سے ۱۵؍ ڈالر میں بلیو برڈ کی علامت خریدی تھی۔ ۲۰۱۲ء میں مارٹن گراسر، ٹوڈ واٹر بری اور اینجی چی نے اسے بطور لوگو ڈیزائن کیا جسے باسکٹ بال کھلاڑی لیری برڈ سے منسوب کر کے ’’لیری دی برڈ‘‘ نام دیا گیا۔ ۲۰۲۲ء  میں  ایلون مسک نے ٹویٹر خرید لیا اورکمپنی کا نام بدل کر ایکس رکھ  دیا۔ انہوں نے  اپنے مداحوں کو ایکس کیلئے لوگو ڈیزائن کرنےکی دعوت دی تھی جن میں سے ایک ڈیزائن کو  ایکس کے لوگو کے طور پر قبول کیا۔ 

X وہاٹس ایپ دنیا کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا میسیجنگ ایپ ہے۔ اس کے بانی برائن ایکٹن اور جان کوم نے ۲۰۰۹ء میںاس کا پہلا لوگو ڈیزائن کیا تھا جس میں کمپنی کی علامت کے ساتھ کمپنی کا نام بھی نمایاں تھا۔ وہاٹس ایپ کے لوگو میں ٹیکس ببل پیغام بھیجنے اور قبول کرنے کی علامت ہے جبکہ ٹیکس ببل کے اندر ٹیلی فون کی علامت وائس اور ویڈیو کال کے فنکشن کو ظاہر کرتی ہے۔ ۲۰۱۳ء میں کمپنی نے لوگو میں دوسری مرتبہ ترمیم کی تھی ۔ ۲۰۲۱ء میں لوگو کے رنگ میں ترمیم کر کے اسے جدید بنانے کیلئے سبز سے سفید کیا گیا۔ ۲۰۲۲ء میں کمپنی نے آخری مرتبہ لوگو میں ترمیم کر کے اسے سفید اور ہلکا سبز رنگ دیا۔ خیال رہے کہ اب وہاٹس ایپ میٹا کی ملکیت ہے۔ وہاٹس ایپ انگریزی فقرے ’’وہاٹس اپ ‘‘ سے منسوب ہے۔ 
5/10

وہاٹس ایپ دنیا کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا میسیجنگ ایپ ہے۔ اس کے بانی برائن ایکٹن اور جان کوم نے ۲۰۰۹ء میںاس کا پہلا لوگو ڈیزائن کیا تھا جس میں کمپنی کی علامت کے ساتھ کمپنی کا نام بھی نمایاں تھا۔ وہاٹس ایپ کے لوگو میں ٹیکس ببل پیغام بھیجنے اور قبول کرنے کی علامت ہے جبکہ ٹیکس ببل کے اندر ٹیلی فون کی علامت وائس اور ویڈیو کال کے فنکشن کو ظاہر کرتی ہے۔ ۲۰۱۳ء میں کمپنی نے لوگو میں دوسری مرتبہ ترمیم کی تھی ۔ ۲۰۲۱ء میں لوگو کے رنگ میں ترمیم کر کے اسے جدید بنانے کیلئے سبز سے سفید کیا گیا۔ ۲۰۲۲ء میں کمپنی نے آخری مرتبہ لوگو میں ترمیم کر کے اسے سفید اور ہلکا سبز رنگ دیا۔ خیال رہے کہ اب وہاٹس ایپ میٹا کی ملکیت ہے۔ وہاٹس ایپ انگریزی فقرے ’’وہاٹس اپ ‘‘ سے منسوب ہے۔ 

X اسنیپ چیٹ فوری پیام رسانی کا ایپ ہے جسے ڈیزائن کرنے کا مقصد ایسا ایپ تیار کرنا تھا جس میں تصاویر متعین کئے گئے وقت کے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں۔ ۲۰۱۱ء میں اسنیپ چیٹ کا پہلا لوگو متعارف کرایا گیا جسے کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او ایوان اسپیگل نے ایک دن میں ڈیزائن کیا تھا۔انہوں نے لوگو کو منفرد بنانے کیلئے زرد رنگ کا انتخاب کیا ۔ لوگو میں مسکراتا بھوت نمایاں ہے جس کی زبان باہر نکلی ہے۔ اسے ’’گھوسٹ فیس چلاہ‘‘ نام دیا گیا ہے۔ ۲۰۱۳ء میں لوگو میں ترمیم کی گئی اور مسکراتے بھوت کی تصویر ہٹائی گئی ۔ ۲۰۱۹ء میںکمپنی نے لوگو میں آخری ترمیم کی جس میں بھوت کی علامت کےبارڈر کو بولڈ جبکہ بیگ گراؤنڈ میں زرد رنگ کے مربع میں بلیک ڈاٹس شامل کئے گئے اور اس کابارڈر بھی بولڈ کیا گیا۔
6/10

اسنیپ چیٹ فوری پیام رسانی کا ایپ ہے جسے ڈیزائن کرنے کا مقصد ایسا ایپ تیار کرنا تھا جس میں تصاویر متعین کئے گئے وقت کے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں۔ ۲۰۱۱ء میں اسنیپ چیٹ کا پہلا لوگو متعارف کرایا گیا جسے کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او ایوان اسپیگل نے ایک دن میں ڈیزائن کیا تھا۔انہوں نے لوگو کو منفرد بنانے کیلئے زرد رنگ کا انتخاب کیا ۔ لوگو میں مسکراتا بھوت نمایاں ہے جس کی زبان باہر نکلی ہے۔ اسے ’’گھوسٹ فیس چلاہ‘‘ نام دیا گیا ہے۔ ۲۰۱۳ء میں لوگو میں ترمیم کی گئی اور مسکراتے بھوت کی تصویر ہٹائی گئی ۔ ۲۰۱۹ء میںکمپنی نے لوگو میں آخری ترمیم کی جس میں بھوت کی علامت کےبارڈر کو بولڈ جبکہ بیگ گراؤنڈ میں زرد رنگ کے مربع میں بلیک ڈاٹس شامل کئے گئے اور اس کابارڈر بھی بولڈ کیا گیا۔

X ڈومینوز امریکی پیزا ریستوراں چین ہےجس کا پرانا نام ’’ڈومی نیکس پیزا‘‘ تھا جسے ۱۹۶۵ء میں تبدیل کر کے ’’ڈومینوز‘‘ کیا گیا۔ ڈومینوز نے ۱۹۶۵ء میں پہلا لوگو پیش کیا تھا جس میں کمپنی کا نام سرخ جبکہ پیزا کی ٹیگ لائن سیاہ رنگ کی تھی۔ لوگو میں ڈومینوز کی علامت سرخ اور سفید رنگ میں نمایاں تھی۔ لوگو کو کمپنی کے بانی ٹام موناگھن نے ڈیزائن کیا تھا۔ کمپنی نے ۱۹۶۹ء میں دوسری ترمیم کے دوران لوگو میں نیلا رنگ شامل کیا ۔ ۲۰۱۲ء میں پال رینر نے کمپنی کا نیا لوگو ڈیزائن کیا ہے جس میں لفظ ’’پیزا‘‘ ہٹایا گیا جبکہ لفظ ’ڈومینوز‘‘ کا فونٹ بڑا کیا گیا ۔ لوگو میں ڈومینوز کے ۲؍ ٹکڑوں کو نیلا اور سرخ رنگ دیا گیا۔ ڈومینوز کی علامت میں موجود تین سفید ڈاٹس ۱۹۶۵ء  میں کمپنی کی جانب سے قائم کئے گئے ۳؍ ریستوراں کو ظاہر کرتے ہیں۔
7/10

ڈومینوز امریکی پیزا ریستوراں چین ہےجس کا پرانا نام ’’ڈومی نیکس پیزا‘‘ تھا جسے ۱۹۶۵ء میں تبدیل کر کے ’’ڈومینوز‘‘ کیا گیا۔ ڈومینوز نے ۱۹۶۵ء میں پہلا لوگو پیش کیا تھا جس میں کمپنی کا نام سرخ جبکہ پیزا کی ٹیگ لائن سیاہ رنگ کی تھی۔ لوگو میں ڈومینوز کی علامت سرخ اور سفید رنگ میں نمایاں تھی۔ لوگو کو کمپنی کے بانی ٹام موناگھن نے ڈیزائن کیا تھا۔ کمپنی نے ۱۹۶۹ء میں دوسری ترمیم کے دوران لوگو میں نیلا رنگ شامل کیا ۔ ۲۰۱۲ء میں پال رینر نے کمپنی کا نیا لوگو ڈیزائن کیا ہے جس میں لفظ ’’پیزا‘‘ ہٹایا گیا جبکہ لفظ ’ڈومینوز‘‘ کا فونٹ بڑا کیا گیا ۔ لوگو میں ڈومینوز کے ۲؍ ٹکڑوں کو نیلا اور سرخ رنگ دیا گیا۔ ڈومینوز کی علامت میں موجود تین سفید ڈاٹس ۱۹۶۵ء  میں کمپنی کی جانب سے قائم کئے گئے ۳؍ ریستوراں کو ظاہر کرتے ہیں۔

X ٹیلی گرام پیام رسانی کا ایپ ہے جس نے ۲۰۱۳ء میں اپنا پہلا لوگو پیش کیا تھا۔ اس میں آسمانی رنگ کے دائرے میں سفید رنگ کا پیپر پلین پیغام بھیجنے کی علامت ہے۔ یہ لوگو الیا گرشین نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۲۰۱۹ء میں لوگو کا دوسرا ورژن جاری کیا گیا جس میں ہلکےنیلے رنگ کے دائرے میں سفید ایرو شپ کی علامت جہا ز کے پروں کو ظاہر کرتی ہے۔ کمپنی نے لوگو میں زیادہ ترامیم نہیں کیں۔ ٹیلی گرام کے لوگو کا مقصد ’’پیغام کے ذریعے لوگو ں کو جوڑنا ہے۔‘‘ کمپنی نے لوگو کیلئے آسمانی اور سفید رنگ کا استعمال اس لئے کیا ہے تا کہ صارفین کمپنی کی سروس کو اپنے لئے محفوظ سمجھ سکیں۔ تاہم، لوگوکمپنی کے آزادی کے نظریے جبکہ تخلیق کا بھی ترجمان ہے۔ لوگو کی علامت کے مطابق صارفین ٹیلی گرام کے ذریعے دوستانہ گفتگو کر سکتے ہیں۔
8/10

ٹیلی گرام پیام رسانی کا ایپ ہے جس نے ۲۰۱۳ء میں اپنا پہلا لوگو پیش کیا تھا۔ اس میں آسمانی رنگ کے دائرے میں سفید رنگ کا پیپر پلین پیغام بھیجنے کی علامت ہے۔ یہ لوگو الیا گرشین نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۲۰۱۹ء میں لوگو کا دوسرا ورژن جاری کیا گیا جس میں ہلکےنیلے رنگ کے دائرے میں سفید ایرو شپ کی علامت جہا ز کے پروں کو ظاہر کرتی ہے۔ کمپنی نے لوگو میں زیادہ ترامیم نہیں کیں۔ ٹیلی گرام کے لوگو کا مقصد ’’پیغام کے ذریعے لوگو ں کو جوڑنا ہے۔‘‘ کمپنی نے لوگو کیلئے آسمانی اور سفید رنگ کا استعمال اس لئے کیا ہے تا کہ صارفین کمپنی کی سروس کو اپنے لئے محفوظ سمجھ سکیں۔ تاہم، لوگوکمپنی کے آزادی کے نظریے جبکہ تخلیق کا بھی ترجمان ہے۔ لوگو کی علامت کے مطابق صارفین ٹیلی گرام کے ذریعے دوستانہ گفتگو کر سکتے ہیں۔

X امیزون ایک امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ای کامرس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آن لائن ایڈورٹائزنگ، ڈجیٹل اسٹریمنگ اور اے آئی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ امیزون کے لوگو میں ایک تیر ہے جو چہرے پر مسکراہٹ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ یہ امیزون سے خریدنے کے بعد صارف کی خوشی اور اطمینان کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ، لوگو کا تیر حرف ’اے‘ سے نکل کر ’زیڈ‘ پر ختم ہوتا ہے جو صارفین کیلئے’اے ٹوزیڈ‘ مصنوعات کی دستیابی کو واضح کرتا ہے۔امیزون کا پہلا لوگو ۱۹۹۵ء میںٹرنر ڈک ورتھ نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۱۹۹۵ء سے ۲۰۰۰ء تک لوگو میں ۳؍ مرتبہ تبدیلیاں کی گئیں۔امیزون کا موجودہ لوگو ۲۰۰۰ء میں ٹرنر ڈک ورتھ ہی نے ڈیزائن کیا تھا۔ لوگو میں استعمال کئے گئے رنگ، دوستی، رفتار اور اعتماد کی نمائندگی کرتے ہیں۔
9/10

امیزون ایک امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ای کامرس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آن لائن ایڈورٹائزنگ، ڈجیٹل اسٹریمنگ اور اے آئی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ امیزون کے لوگو میں ایک تیر ہے جو چہرے پر مسکراہٹ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ یہ امیزون سے خریدنے کے بعد صارف کی خوشی اور اطمینان کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ، لوگو کا تیر حرف ’اے‘ سے نکل کر ’زیڈ‘ پر ختم ہوتا ہے جو صارفین کیلئے’اے ٹوزیڈ‘ مصنوعات کی دستیابی کو واضح کرتا ہے۔امیزون کا پہلا لوگو ۱۹۹۵ء میںٹرنر ڈک ورتھ نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۱۹۹۵ء سے ۲۰۰۰ء تک لوگو میں ۳؍ مرتبہ تبدیلیاں کی گئیں۔امیزون کا موجودہ لوگو ۲۰۰۰ء میں ٹرنر ڈک ورتھ ہی نے ڈیزائن کیا تھا۔ لوگو میں استعمال کئے گئے رنگ، دوستی، رفتار اور اعتماد کی نمائندگی کرتے ہیں۔

X ناسا دنیا کا سب سے بڑا خلائی ادارہ ہے جس نے ۱۹۵۹ء میں اپنا پہلا لوگو متعارف کرایا تھا۔ کمپنی نے اس لوگو کو ’’میٹ بال‘‘ نام دیا تھا۔ اس لوگو کو کمپنی کے ملازم جیمز موڈریل نے ڈیزائن کیا تھا۔ ’’میٹ بال‘‘ میں دائرہ ’’سیارہ‘‘، ستارے ’’خلا‘‘اور سرخ ربن ’’خلابازوں ‘‘کو ظاہر کرتی ہے۔ ۱۹۷۵ء میں ناسا نے دوسرا لوگو ڈیزائن کیا تھا جس کانام ’’ورم ‘‘ تھا۔ یہ لوگو رچرڈ ڈانے اور بروس بلیک برن نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۱۹۹۲ء میں ناسا نے دوسری مرتبہ میٹ بال کو بطور لوگو قبول کیا۔۲۰۲۰ء سے ’’ورم ‘‘ لوگو بھی ناسا فیڈرل کریڈیٹ یونین کا حصہ ہے۔ لوگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خلائی طیارہ خلا میں گردش کر رہا ہے۔ناسا کا سلوگن ہے کہ ’’ ناسا میں ہم، ہوا اور خلا کو سب کیلئے ممکن بناتے ہیں۔‘‘
10/10

ناسا دنیا کا سب سے بڑا خلائی ادارہ ہے جس نے ۱۹۵۹ء میں اپنا پہلا لوگو متعارف کرایا تھا۔ کمپنی نے اس لوگو کو ’’میٹ بال‘‘ نام دیا تھا۔ اس لوگو کو کمپنی کے ملازم جیمز موڈریل نے ڈیزائن کیا تھا۔ ’’میٹ بال‘‘ میں دائرہ ’’سیارہ‘‘، ستارے ’’خلا‘‘اور سرخ ربن ’’خلابازوں ‘‘کو ظاہر کرتی ہے۔ ۱۹۷۵ء میں ناسا نے دوسرا لوگو ڈیزائن کیا تھا جس کانام ’’ورم ‘‘ تھا۔ یہ لوگو رچرڈ ڈانے اور بروس بلیک برن نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۱۹۹۲ء میں ناسا نے دوسری مرتبہ میٹ بال کو بطور لوگو قبول کیا۔۲۰۲۰ء سے ’’ورم ‘‘ لوگو بھی ناسا فیڈرل کریڈیٹ یونین کا حصہ ہے۔ لوگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خلائی طیارہ خلا میں گردش کر رہا ہے۔ناسا کا سلوگن ہے کہ ’’ ناسا میں ہم، ہوا اور خلا کو سب کیلئے ممکن بناتے ہیں۔‘‘

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK