Inquilab Logo

تاپسی پنو اور وکرانت ماسے ایک ساتھ فلم میں نظر آ سکتے ہیں

Updated: December 05, 2019, 9:53 PM IST | Mumbai

تاپسی پنو کو نئی فلمیں ملتی ہی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کو فلمساز آنند ایل رائے اور بھوشن کمار کی فلم کیلئے سائن کیا گیا ہے۔ان کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کرنے کیلئے وکرانت ماسے کو بھی سائن کر لیا گیا ہے۔ یہ ایک ’مسٹری ڈراما‘ فلم ہوگی۔ ’مسٹری‘ میں اصلیت کا رنگ بھرنے کیلئے فلمساز نئی جوڑی کو لینا چاہتے تھے۔ فلم کی کچھ شوٹنگ شمالی ہند میں کی جائے گی مگر لوکیشن کا انتخاب ابھی نہیں ہوا ہے۔ چونکہ فلم کی کہانی بھی شمالی ہند سے تعلق رکھتی ہے اسی لئے ناظرین کو اسی ماحول کا احساس دلانے کیلئے شمالی علاقوں کو چنا جا رہا ہے۔

تاپسی پنو اور وکرانت ماسے
تاپسی پنو اور وکرانت ماسے

ممبئی : تاپسی پنو کو نئی فلمیں ملتی ہی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کو فلمساز آنند ایل رائے اور بھوشن کمار کی فلم کیلئے سائن کیا گیا ہے۔ان کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کرنے کیلئے وکرانت ماسے کو بھی سائن کر لیا گیا ہے۔ یہ ایک ’مسٹری ڈراما‘ فلم ہوگی۔ ’مسٹری‘ میں اصلیت کا رنگ بھرنے کیلئے فلمساز نئی جوڑی کو لینا چاہتے تھے۔ اس فلم کی کچھ شوٹنگ شمالی ہند میں کی جائے گی مگر اس کیلئے لوکیشن کا انتخاب ابھی نہیں ہوا ہے۔ چونکہ فلم کی کہانی بھی شمالی ہند سے تعلق رکھتی ہے اسی لئے فلم ناظرین کو اسی ماحول کا احساس دلانے کیلئے شمالی علاقوں کو چنا جا رہا ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار ونیل میتھیوز ہوں گے جنہوں نے چھ سال قبل ’ہنسی تو پھنسی‘ کی ہدایتکاری کی تھی۔ 
 واضح ہو کہ تاپسی ان دنوں کئی فلموں میں کام کر رہی ہیں جن میں ’تھپڑ‘، ’رشمی راکٹ‘، انوراگ کشیپ کی ایک ڈراؤنی فلم اور جنوبی ہند کی بھی ایک فلم شامل ہے۔ دوسری جانب وکرانت ماسے ’جینی ویڈس سنی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ایک فلم اور ’چھپاک‘ بھی ان کے پاس ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK