Inquilab Logo

عامر خان ’سلام وینکی ‘ کی اسکریننگ میں پہنچے

Updated: December 09, 2022, 11:29 AM IST | Mumbai

بدھ کو ممبئی میں کاجول کی آنے والی فلم سلام وینکی کی خصوصی اسکریننگ منعقد کی گئی۔ جس میں’ مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان بھی پہنچ گئے۔

Aamir Khan;photo INN
عامر خان: تصویرآئی این این

بدھ کو ممبئی میں کاجول کی آنے والی فلم سلام وینکی کی خصوصی اسکریننگ منعقد کی گئی۔ جس میں’ مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان بھی پہنچ گئے۔ اس دوران ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں عامر خان کے گرے لک نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اسکریننگ کیلئےعامر خان نے سفید ہیئراسٹائل اور ڈینم جیکٹ اور کالی ٹی شرٹ کے ساتھ میچنگ پینٹ پہن رکھی تھی۔ جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ ریوتی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں عامر نے ایک مختصر کردار ادا کیا ہے۔قارئین کو بتا دیں کہ ’سلام وینکی‘ کو ریوتی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم میں کاجول اور وشال جیٹھوا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ وشال نے فلم میں کاجول کے بیمار بیٹے کا کردارنبھایا ہے۔ سلام وینکی نوجوان شطرنج کھلاڑی کولاوینو وینکٹیش کی سچی کہانی سے متاثر  ہے  جوڈیوکین مسکولر ڈسٹرافی  سے متاثر تھے اور۲۰۰۴ء میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ فلم۹؍ دسمبر۲۰۲۲ءکو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK