Updated: June 08, 2025, 8:09 PM IST
| Mumbai
*عامر خان کی والدہ ۹۰؍ سال کی عمر میں’’ `ستارے زمین پر‘‘ میں بالی وڈ کے پردے پر جلوہ گر ہوئیں، ایک میڈیا ملاقات کے دوران اس سپر اسٹار نے انکشاف کیا کہ ان کی۹۰؍ سالہ والدہ بھی اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز اسی فلم سے کر رہی ہیں، عامر خان کی آنے والی فلم `ستارے زمین پر اب سے دو ہفتے بعد سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
عامر خان اپنی والدہ کے ہمراہ۔ تصویر: آئی این این
عامر خان کی آنے والی فلم `ستارے زمین پر اب سے دو ہفتے بعد سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ایک میڈیا ملاقات کے دوران اس سپر اسٹار نے انکشاف کیا کہ ان کی۹۰؍ سالہ والدہ بھی اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز اسی فلم سے کر رہی ہیں۔انہوں نے پہلی بار فلمی سیٹ پر اپنی والدہ کے تجربے کے بارے میں بتایا اور یہ کہ کس طرح اتفاقیہ طور پر وہ’’ `ستارے زمین پر‘‘ کا حصہ بنیں۔عامر نے اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا، ’’عام طور پر امّی کبھی نہیں کہتیں کہ وہ میری شوٹنگ پر آنا چاہتی ہیں۔ تو مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے کیا محسوس کیا، لیکن گانے کی شوٹنگ والی صبح، امّی نے فون کر کے پوچھا: `آپ کہاں شوٹنگ کر رہے ہیں؟ ہمیں بھی آنا ہے شوٹنگ پر آج۔‘‘تو میں نے کہا: `چلیے آئیے۔میں نے ان کیلئے گاڑی بھیج دی اور میری بہن انہیں شوٹنگ پر لے آئی۔ وہ وہیل چیئر پر آئیں۔ یہ ایک خوشی کا شادیانہ گیت تھا، اور ہم اس کی شوٹنگ کر کے لطف اندوز ہو رہے تھے جبکہ وہ ہمیں دیکھ رہی تھیں۔
عامر نے پھر انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران ہدایتکار آر ایس پرَسنا نے ان کی والدہ کو فلم کا حصہ بنانے کا خیال پیش کیا: *"پرسنا میرے پاس آئے اور بولے: `سر، اگر آپ برا نہ مانیں تو کیا آپ امّی جی سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ شاٹ میں شامل ہو جائیں؟ یہ فلم کا آخری گانا ہے؛ یہ شادی کی تقریب کا منظر ہے۔ وہ آسانی سے مہمانوں میں سے ایک ہو سکتی ہیں۔ میرے لیے یہ جذباتی معاملہ ہے؛ میں چاہتا ہوں کہ وہ فلم کا حصہ بنیں۔‘‘عامر نے مزید بتایا:’’میں نے ان سے کہا: `تم پاگل ہو گئے ہو؟ مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ امّی سے پوچھوں کہ فلم میں کام کریں، شاٹ دیں۔ وہ بہت ضدی ہیں۔ وہ ماننے والی نہیں۔ اپنا وقت ضائع مت کرو۔ وہ مسلسل مجھ سے کہتے رہے کہ کم از کم ایک بار ان سے ضرور پوچھ لوں۔ تو میں نے کہا: `امّی، پرسنا درخواست کر رہے ہیں کہ آپ مہمان بن کر ایک شاٹ دیں۔ انہوں نے جواب دیا: `ہاں ٹھیک ہے۔ میں حیران رہ گیا! ‘‘
عامر نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک یا دو شاٹس میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ میری واحد فلم ہے جس کا وہ کبھی حصہ بنی ہیں۔‘‘اپنی والدہ کے فلم کا حصہ بننے پر رضامند ہونے کے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے عامر نے کہا، ’’مجھے نہیں معلوم ان پر کیا طاری ہو گیا۔ وہ۱۳؍ جون کو۹۱؍ سال کی ہو رہی ہیں، جو ہماری فلم کی ریلیز سے ایک ہفتہ پہلے ہے۔عامر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی بڑی بہن نِکہت خان، جو شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان ‘‘میں بھی نظر آ چکی ہیں،’’ `ستارے زمین پر‘‘ کا بھی حصہ ہیں اور فلم میں ایک مکمل کردار ادا کر رہی ہیں۔