Inquilab Logo

اداکار ’دی راک‘ نے اپنے خون کا مزہ چکھ لیا

Updated: October 31, 2020, 3:02 AM IST | Los Angeles

دی راک کے نام سے دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ڈیوین جانسن نے اپنے ہی خون کا مزہ چکھ لیا۔

Dwayne Johnson. Photo: INN
ڈووین جانسن۔ تصویر: آئی این این

دی راک کے نام سے دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ڈیوین جانسن نے اپنے ہی خون کا مزہ چکھ لیا۔ انسٹاگرام پر اداکار ڈیوین جانسن نے اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں اُن کے چہرے سے خون بہتا ہوانظر آرہا ہے اور وہ اپنا وہی خون انگلی سے چکھتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’’ وہ ورزش کے دوران خود ہی زخمی ہوگئےتھے، چوٹ اتنی گہری ہے کہ اس پر ٹانکے لگنا ضروری ہیں ۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ اپنا خون چکھیں ، ٹریننگ جاری رکھیں اور ٹانکے بعد میں لگوائیں ، یہ گھر کا اُصول ہے۔اداکار ڈیوین جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک روز قبل شیئر کی تھی جسے اب تک۲؍ کروڑ۶۳؍ لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پرمداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوین جانسن اپنے گھر میں ورزش کے دوران اچانک زخمی ہوگئے، ویٹ لفٹنگ کے دوران ورزش مشین کی چین بائیں آنکھ کی طرف لگی جس کے باعث خون بہنے لگا۔خوش قسمتی سے اُن کی آنکھ بچ گئی، ڈیوین کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ اداکار نے اپنے گھر میں ہی جم بنایا ہوا ہے جہاں وہ معمول کے مطابق ورزش کرتے ہیں ۔ریسلنگ کی دنیا میں ’دی راک‘ کے نام سے مشہور اسٹار ڈیوین جانسن ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کی جوہر بھی دکھا چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK