Inquilab Logo

ادیتی سہگل ’دی آرچیز‘ کیلئے اپنےگیتوں کی شہرت پر سرشار

Updated: December 20, 2023, 10:58 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 ادیتی سہگل عرف ڈاٹ نے ایک اداکارہ کے طور پر، زویا اختر کی فلم آرچیزکے ساتھ ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز کیا ہے جنہیں ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ایک نئی نسل سمجھاجاتا ہے۔

A scene from the movie Archies. Photo: INN
فلم آرچیز کا ایک منظر۔ تصویر : آئی این این

 ادیتی سہگل عرف ڈاٹ نے ایک اداکارہ کے طور پر، زویا اختر کی فلم آرچیزکے ساتھ ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز کیا ہے جنہیں ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ایک نئی نسل سمجھاجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گلوکاری، تحریر اور موسیقی کی کمپوزنگ کی مہارتوں کے لیے بھی ان کی تعریف کی جارہی ہے! محبت کے اس اظہار کے نتیجے میں ڈاٹ اپنے آرچیزکےگانوں کے ساتھ ہندوستانی میوزک چارٹ میں بھی سرفہرست ہیں۔
انہوں نے خوشی کپور پر فلمائے گئے چاروں ڈیئر ڈائری گانے لکھے اور گائے ہیں، بیٹی (خوشی) کے کردار کو بھی اپنی آواز دی، اسمیٹریکل ’غیر متناسب‘گانا گایا اور کمپوزکیا۔ انہوں نے دو دیگر چارٹ بسٹرز’ڈشوم دشوم‘ اور سونوہ‘بھی گائے ہیں۔ یہ دونوں گانے ہندوستان کے تمام میوزک پلیٹ فارمزپر سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں شامل ہیں۔
 ڈاٹ کہتی ہیں،’’میں اس زبردست محبت سے بہت خوش ہوں جو آرچیز کی موسیقی کو سامعین سے ملی ہے۔ موسیقی میری شناخت کا ایک بڑا حصہ ہے کیونکہ میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے بہت پہلےایک گیت کار رہی ہوں۔ آرچیز نے مجھے موسیقی اور اداکاری دونوں کے ذریعے اپنے آپ کواظہار کرنے کی اجازت دی، لہٰذا فطری طور پر یہ ہمیشہ میرا پسندیدہ پروجیکٹ رہے گا!
 وہ مزید کہتی ہیں،’’یہ البم خاص طور پر میرے لیے خاص تھا کیونکہ مجھے فلم انڈسٹری کی مشہور ہدایتکار زویا جاوید اختر، ایس ای ایل اور انکور تیواری کے ساتھ ساتھ انڈی موسیقار تیجس اور دی آئی لینڈرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ مجھے خوشی ہے کہ سونوہ ۲۰۲۳ء کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں شامل ہے! سونوہ ہم سب کیلئےایک خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ یہ پہلا گانا تھا جسے ہم نے کمپوز کیا اور شوٹ کیا۔ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یہ اسکرین پر زندہ ہوتا ہے اور بہت سارے لوگوں سے جڑتا ہے!
 ڈاٹ نے اعتراف کیا کہ فلموں کے لیے گانے لکھنا ایک بہت ہی مختلف تخلیقی عمل ہے جس سے وہ پوری طرح لطف اندوز ہوتی ہیں۔وہ کہتی ہیں،’’اسکرین کے لیے لکھنا میرے سونے کے کمرےیا کالج کے پریکٹس روم میں کمپوز کرنے سے بہت مختلف تجربہ ہے! یہ ایک انتہائی باہمی تعاون پر مبنی عمل ہے جہاں بنیادی توجہ بیانیہ پر ہوتی ہے۔ اس طرح کے مواقع ہر روز نہیں آتے، آپ جانتے ہیں؟ ہمارے درمیان ایک تخلیقی توانائی بہہ رہی تھی، حالانکہ ہم سب موسیقی کے مختلف پس منظر سے آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK