Inquilab Logo

سمانتھا سے علیحدگی کے بعد ناگا چیتنیا کو نیا ساتھی مل گیا

Updated: June 23, 2022, 12:19 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ سمانتھا رُتھ سے علیحدگی کے بعد اداکار ناگا چیتنیا کو نیا ساتھی مل گیا۔واضح رہے کہ جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والی اس اسٹار جوڑی نے گزشتہ برس اکتوبر میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Naga Chaitanya.Picture:INN
ناگا چیتنیا۔ تصویر: آئی این این

اداکارہ سمانتھا رُتھ سے علیحدگی کے بعد اداکار ناگا چیتنیا کو نیا ساتھی مل گیا۔واضح رہے کہ جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والی اس اسٹار جوڑی نے گزشتہ برس اکتوبر میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب نئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناگا چیتنیا اب سوبھیتا دُھلیپالا نامی اداکارہ کے ساتھ دوستی بڑھاتےہوئے نظر آرہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں کو ناگا چیتنیا کے نئے گھر پر خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتنیا نے حیدرآباد میں نیا گھر خریدا ہے، انہوں نے سوبھیتا دُھلیپالا کو اپنے گھر کا دورہ بھی کروایا جبکہ کچھ دیر کے بعد وہ ساتھ ہی وہاں سے روانہ ہوئے۔ خیال رہے کہ چیتنیا اور سمانتھا نے اپنی شادی کے ۴؍سال بعد علاحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK