اجے دیوگن بالی ووڈ کے ایک معروف اداکار، ہدایتکار اورفلم پروڈیوسر ہیں، جنہوں نےاپنی سنجیدہ اداکاری اور ایکشن فلموں کے ذریعے ایک مضبوط مقام حاصل کیا ہے۔اجے دیوگن ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نےکمرشیل اور سنجیدہ دونوں طرح کی فلموں میں کامیابی حاصل کی، اور آج بھی بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
اجے دیوگن۔ تصویر:آئی این این
اجے دیوگن بالی ووڈ کے ایک معروف اداکار، ہدایتکار اورفلم پروڈیوسر ہیں، جنہوں نےاپنی سنجیدہ اداکاری اور ایکشن فلموں کے ذریعے ایک مضبوط مقام حاصل کیا ہے۔اجے دیوگن ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نےکمرشیل اور سنجیدہ دونوںطرح کی فلموں میں کامیابی حاصل کی، اور آج بھی بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اجے دیوگن کا اصل نام وشال دیوگن ہے ۔ اجے کی پیدائش دہلی میں۲؍ اپریل ۱۹۶۹ءکو ہوئی تھی۔ ان کےوالد ویرو دیوگن ہندی فلموں کے معروف اسٹنٹ مین تھےجبکہ ان کی ماں وینادیوگن نے ایک دو فلموں کی فلمسازی بھی کی تھی۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کے سبب اجے دیوگن کارجحان فلموں کی جانب ہوگیا تھا اور وہ فلم ڈائریکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگے۔
ان کی پہلی فلم پھول اور کانٹے تھی۔اس فلم کی کامیابی کے بعد اجے کی شبیہ ایک ایکشن ہیرو کے طور پر بن قائم ہوگئی۔ اس فلم کے بعد فلمساز اور ہدایت کاروں نے انہیں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر انہیں اپنی فلموں میں پیش کرکے خوب کمائی کی۔ ان فلموں میں جگر، پلیٹ فارم، شکتی مان اور ایک ہی راستہ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ۹۰ءکی دہائی میں اجےدیوگن پر یہ الزام لگنے لگا کہ وہ صرف لڑائی اور ایکشن فلمیں ہی کرسکتے ہیں۔ اس امیج سےباہر نکلنے میں ان کی مدد ہدایت کار اندر کمار نے کی۔انہوں نے ۱۹۹۷ءمیںان کے ساتھ فلم عشق بنائی جس میں انہوں نےاجےسے کامیڈی کراکے ان کے نقادوں کی بولتی بند کردی۔
۱۹۹۸ءاجےکےفلمی کریئرکا اہم سال ثابت ہوا۔اس برس انہیں مہیش بھٹ کی فلم ’زخم‘میں کام کرنے کاموقع ملا۔ اس فلم میں وہ اپنی بہترین اداکاری سے نہ صرف شائقین بلکہ نقادوں کے دل بھی جیتنے میں کامیاب رہے۔ اس فلم کے لئے انہیں بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ۱۹۹۸ءمیںہی اجے دیوگن کے فلمی سفر کی ایک اور اہم ہٹ فلم میجر صاحب ریلیزہوئی۔ اس فلم میں انہیں پہلی بار سپر اسٹار امیتابھ بچن کےساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ اس فلم میں امیتابھ کی موجودگی کے باوجود اجے دیوگن اپنی باصلاحیت اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔
۱۹۹۹ءمیںسنجےلیلا بھنسالی کی فلم ہم دل دے چکےصنم اجے دیوگن کےکریئرکی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی۔سلمان خان اور ایشوریہ رائے جیسے بہترین فنکاروںکی موجودگی میں بھی اجے دیوگن نےاپنی سنجیدہ اداکاری سے یہ ثابت کردیا کہ وہ ایکشن اور رومانی کرداروںکےساتھ سنجیدہ کردار بھی بخوبی ادا کر سکتے ہیں۔اس فلم میں شاندار اداکاری کے لئے وہ فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کئے گئے۔
ان فلموں کے علاوہ انہوں نےگول مال ، گول مال رٹرن، اتیتھی تم کب جاؤ گے، راج نیتی، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، گول مال ۳؍، سنگھم، سنگھم رٹرن، بول بچن، سن آف سردار جیسی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ فلموں میںاجے کی جوڑی اداکارہ کاجول کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔۱۹۹۹ءمیںاجے اور کاجول رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔۲۰۱۷ءمیں اجے دیوگن کے سپر ہٹ فلم گول مال کے سیکول گول مال اگین ریلیز ہوئی۔ اس فلم نےتقریباً ۲۰۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس برس اجے کی فلم ریڈ ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی ہے۔