• Sun, 08 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن اب نیرج پانڈے کی فلم میں نظر آئیں گے

Updated: October 14, 2022, 10:56 AM IST | Agency | Mumbai

نیرج پانڈے کی ہدایت کاری والی یہ فلم۱۶؍جون۲۰۲۳ء کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

Bollywood actor Ajay Devgn .Picture:INN
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن ہدایت کار نیرج پانڈے کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔  اجے دیوگن ان دنوں فلم ’تھینک گاڈ‘ اور’ `درشیم۔۲‘؍ میں کام کر رہے ہیں۔ اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم کا اعلان کر دیا ہے۔ نیرج پانڈے اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔ اس بارے میں  اطلاع دیتے ہوئے  اجے  دیوگن نے ٹویٹ کیا،’’میں اور نیرج پانڈے جلد ہی اپنی نئی فلم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ فلم۱۶؍جون۲۰۲۳ء کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘  بتایا جا رہا ہے کہ اجے دیوگن کی یہ فلم تھرلر ہوگی۔ اس فلم سے متعلق مزید تفصیل منظر عام پر نہیں آئی ہے۔   بالی ووڈ ادکار اجے دیو گن نے اس کا نام بھی نہیں بتایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK