Inquilab Logo Happiest Places to Work

اناہت سنگھ نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی

Updated: July 26, 2026, 4:04 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی نوجوان اسکواش اسٹاراناہت سنگھ نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء کا گرلز سنگلز ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

Anahat.Photo:X
اناہت سنگھ۔ تصویر:ایکس

ہندوستان کی نوجوان اسکواش اسٹاراناہت سنگھ  نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء کا گرلز سنگلز ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ 


کنیڈاکے نیاگرا آن دی لیک میں کھیلے گئے فائنل میں ۱۸؍سالہ اناہت سنگھ نے مصر کی دوسرے نمبر کی سیڈ رقیہ سالم کو یکطرفہ مقابلے میں۳۔۱۱، ۷۔۱۱، ۹۔۱۱؍ سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:شویتا ترپاٹھی نے ’’مرزاپور: دی فلم‘‘ کی پزیرائی کی


اس کامیابی کی ایک اور بڑی اہمیت یہ ہے کہ مصر گزشتہ کئی برسوں سے اس ایونٹ میں مسلسل غلبہ رکھتا تھا، لیکن اناہت سنگھ نے ایک بھی گیم گنوائے بغیر یہ سلسلہ توڑ دیا۔اناہت اس وقت سینئر پی ایس اے ٹور کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ۲۰؍ کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ان کی یہ تاریخی کامیابی ہندوستان کے لیے ۲۰۲۸ء لاس اینجلس اولمپکس سے قبل اسکواش میں بڑی امید بن کر سامنے آئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹیم انڈیا: کیا گوتم گمبھیر کے سپورٹ اسٹاف پر بجلی گرے گی ؟


فتح کے بعد جذباتی انداز میں اناہت سنگھ نے کہا کہ  یہ کامیابی میرے لیے پوری دنیا کی حیثیت رکھتی ہے۔  ان کی اس شاندار کامیابی پر مرکزی وزیرِ کھیل منسکھ منڈاویا  سمیت متعدد مرکزی وزراء نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK