فلم انڈسٹری کو ہر صنف کی شاندار فلمیں دینے والے اداکار اکشے کمار نے اپنے کوئز ریئلٹی شو’’وہیل آف فارچیون‘‘ کے سیٹ پر گھریلو خواتین پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 9:06 PM IST | Mumbai
فلم انڈسٹری کو ہر صنف کی شاندار فلمیں دینے والے اداکار اکشے کمار نے اپنے کوئز ریئلٹی شو’’وہیل آف فارچیون‘‘ کے سیٹ پر گھریلو خواتین پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
فلم انڈسٹری کو ہر صنف کی شاندار فلمیں دینے والے اداکار اکشے کمار نے اپنے کوئز ریئلٹی شو’’وہیل آف فارچیون‘‘ کے سیٹ پر گھریلو خواتین پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔اکشے کمار نے گھریلو خواتین کو عزت دیتے ہوئے انہیں ’گھر کا سپر اسٹار‘ کا خطاب دیا۔ اداکار نے ’وہیل آف فارچیون‘ کے سیٹ پر یہ اعلان کیا۔ اکشے کمار اس شو کے میزبان ہیں۔ شو کے دوران سیٹ پر ’تم ہو نا‘ نامی ایک دوسرے ریئلٹی شو کی مقابلہ کرنے والی خواتین انکیتا، پوجا اور دویا بھی موجود تھیں۔ انہوں نے ان تینوں خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی فلم کا تصور شیئر کیا۔
اکشے نے کہاکہ ’’کافی عرصے سے میں ایک فلم بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ فلم خواتین پر مبنی ہوگی، جہاں پوری دنیا انہی کے گرد گھومتی ہے۔ میرے پاس اس کی مکمل اسکرپٹ تیار ہے۔ بس میں انتظار کر رہا ہوں کہ کوئی اس فلم کو بنانے کے لیے تیار ہو جائے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’بھوت بنگلہ‘‘پریہ درشن کی۹۷؍ فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی
بھوت بنگلہ فلم کے اداکار نے بتایا کہ گھر سنبھالنے والی خواتین کی نظر انداز کی جانے والی محنت کو وہ بڑے پردے پر لانا چاہتے ہیں۔ فلم کی اسکرپٹ تیار ہونے کے باوجود ابھی پروڈکشن اور ہدایت کار کے حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے گھریلو خواتین کی طاقت، حوصلے اور ان کی روزمرہ زندگی کو فلم میں دکھانے کی خواہش ظاہر کی۔ ’تم ہو نا‘ شو میں ان مقابلہ کرنے والی خواتین کا سفر بھی اسی موضوع کو چھوتا ہے جسے اکشے اپنی فلم میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی یہ بات دل کو چھو لینے والی رہی اور سیٹ پر موجود تمام لوگوں نے ان کی اس سوچ کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی سرفہرست، آرسنل کو واپسی کا سنہری موقع ، دیگر ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ
اکشے کمار اب ٹیلی وژن پر بھی سرگرم ہیں۔ ’وہیل آف فارچیون‘ کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد وہ شو کے دوسرے سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں، جسے ناظرین پسند کر رہے ہیں۔