Inquilab Logo

اکشے کمارنے ممبئی میں۷؍ کروڑ ۸۰؍لاکھ کااپارٹمنٹ خرید لیا

Updated: January 25, 2022, 12:08 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے ممبئی میں۷؍ کروڑ۸۰؍ لاکھ روپے مالیت کا شاندار اپارٹمنٹ خریدنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

Akshay Kumar .Picture:INN
اکشے کمار ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے ممبئی میں۷؍ کروڑ۸۰؍ لاکھ روپے مالیت کا شاندار اپارٹمنٹ خریدنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اکشے کمار نے مبینہ طور پر ممبئی کے علاقے کھار ویسٹ میں ایک پرآسائش فلیٹ خریدا ہے۔  منی کنٹرول رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بالی ووڈ اسٹار نے۷؍ کروڑ ۸۰؍ لاکھ روپےمیں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔  دستاویز کے مطابق اپارٹمنٹ۱۸۷۸؍ اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور وہ بلڈنگ میں۱۹؍ویں منزلے پر واقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پراپرٹی کا رجسٹریشن ۷؍ جنوری کو ہوا ہے، اس میں کار پارکنگ کیلئے ۴؍ جگہیں مختص ہیں۔ نئے فلیٹ کی خریداری کی خبر اکشے کمار کے اندھیری ویسٹ کے۵؍ ہزار اسکوائر فٹ کے دفتر کی۹؍ کروڑ میں فروخت کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جس میں۵؍ کاریں پارکس کرنے کی گنجائش موجود تھی۔ بالی ووڈ اداکار فی الحال اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ جوہو کے ایک ڈوپلیکس میں مقیم ہیں، ٹوئنکل کھنہ اکثر اپنی پوسٹوں میں اس عالیشان گھر کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ ممبئی میں سمندر کے قریب فلیٹ کے ساتھ اکشے کمار کی جائیدادیں گوا اور ماریشس میں بھی ہیں۔ اکشے کمار جو فلم نگری میں زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، سے متعلق یہ خبر بھی سامنے آئی کہ انہوں نے اپنی اگلی فلم۱۳۵؍ کروڑ روپے میں فائنل کی ہے۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اتنی ہی رقم ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کیلئے بھی لی  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK