اسرائیلی چوکیوں سے آمد ورفت کی بندش نے مغربی کنارے میں۱۰۰؍ سے زائد فلسطینی اساتذہ کو اسکولوں تک پہنچنے سے روک دیا، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں وسیع تر فوجی پابندیوں کے تحت طیاسیر اور عین شبلی چوکیاں بند کر دیں۔
EPAPER
Updated: September 20, 2026, 10:10 PM IST | Jerusalem
اسرائیلی چوکیوں سے آمد ورفت کی بندش نے مغربی کنارے میں۱۰۰؍ سے زائد فلسطینی اساتذہ کو اسکولوں تک پہنچنے سے روک دیا، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں وسیع تر فوجی پابندیوں کے تحت طیاسیر اور عین شبلی چوکیاں بند کر دیں۔
ایک تعلیمی اہلکار نے اتوار کو کہاکہ اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں دو چوکیوں سے آمد ورفت بند کر دی ہیں، جس سے۱۰۰؍ سے زائد فلسطینی اساتذہ اسکولوں تک پہنچنے سے محروم ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے رپورٹ کیاکہ طوباس گورنری میں تعلیم کے ڈائریکٹر عزمی بلاونہ نے کہا کہ فوج کی جانب سے شمالی وادی اردن میں طیاسیر اور عین شبلی چوکیاں بند کرنے کے بعد۱۰۴ء اساتذہ اپنے اسکولوں تک نہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ بندش نے چھ اسکولوں اور ایک کنڈرگارٹن کی کلاسوں کو متاثر کیا جہاں تقریباً ۱۱۰۰؍طلبہ زیر تعلیم ہیں۔اسرائیلی فوج نے یہ دو چوکیاں مقبوضہ مغربی کنارے میں وسیع تر فوجی پابندیوں کے حصے کے طور پر بند کی ہیں۔
یہ بھی نیتن یاہو، وزرا اورحامیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے مغربی دیوار کے احاطے میں داخلپڑھئے:
دریں اثنا، مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوجی دستوں نے وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں المغیر پر چھاپہ مارا، اس کا مرکزی دروازہ بند کیا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ذرائع نے خبر رساں اداے انادولو کو بتایا کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کے اوائل میں گاؤں پر چھاپہ مارا، اس کے محلوں میں تعینات ہوئی اور فلسطینی گھروں کی تلاشی لی، ساتھ ہی اس چھاپے میں پیادہ دستے، فوجی گاڑیاں اور ایک ڈرون بھی شامل تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کے دروازے کی بندش نے اسکول جانے میں رکاوٹ ڈالی اور مزدوروں اور ملازمین کو ان کے کام کی جگہوں تک پہنچنے سے روکا۔
یہ بھی پڑھئے: میکلمور تنازع کے بعد پہلے کنسرٹ میں ایڈ شیرن اسٹیج پر رو پڑے
المغیر نے اس علاقے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف قابضین کے بڑھتے ہوئے تشدد کے دوران بار بار اسرائیلی چھاپوں اور حملوں کا مشاہدہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر۲۰۲۳ء میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے، اسرائیلی فوج اور قابضین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف حملے تیز کر دیے ہیں۔