Inquilab Logo

اکشے کمار کا انکشاف، انہیں ٹرین میں لوٹا گیا تھا 

Updated: June 20, 2022, 1:44 PM IST | Agency | Mumbai

 فلم انڈسٹری کےایکشن ہیرو اکشے کمار  نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں ٹرین کے اندر لوٹ لیا گیا تھا اورڈاکو اُن کی چپل تک لے گئے تھے۔

Akshay Kumar.Picture:INN
اکشے کمار۔ تصویر: آئی این این

 فلم انڈسٹری کےایکشن ہیرو اکشے کمار  نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں ٹرین کے اندر لوٹ لیا گیا تھا اورڈاکو اُن کی چپل تک لے گئے تھے۔بالی ووڈ کے سب سے ڈسپلن اور فِٹ اداکاروں میں اول نمبر پر شمار کئے جانے والے  اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی  جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعہ کے بارے میں بات چیت کی۔ اکشے کمار نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں  ٹرین میں  ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔انہوںنے بتایا’ ’میں نے ابھی۴۵۰۰؍ سے۵۰۰۰؍ روپے کی شاپنگ کی تھی اور میں ان سب کے ساتھ ٹرین کے اندر چڑھ گیا، میں ٹرین میں سو رہا تھا لیکن اچانک جب میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ کچھ ڈاکو ٹرین کے اندر موجود لوگوں سے سارا سامان لے رہے ہیں۔‘‘ اکشے کمار نے کہا ’ ’پھر ڈاکو میرے قریب آئے اور میرا سارا سامان لے گئے، اگر میں کوئی شور مچاتا تو وہ مجھے گولی مار دیتے۔‘‘ شو کے میزبان اداکارانوپم کھیر نے اکشے سے پوچھا کہ آپ اس وقت کیا کر رہے تھے جب ڈاکو آپ کا سامان لے جا رہے تھے؟ تو اداکار نے جواب دیا کہ’ ’میں رو رہا تھا۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا ’ ’میں نے جو سامان۴۵۰۰؍ روپے میں خریدا تھا، وہ سب لوٹ لیا گیا تھا اور میں پُرانی دہلی اسٹیشن پر بغیر سامان کے اُتر گیا اس وقت میں کوئی امیر ہیرو نہیں تھا اور وہ سامان میرے لئے بےحد اہمیت رکھتا  تھا ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK