• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

علی فضل کی فلم قندھار پوری دنیا میں ریلیز ہوگی

Updated: May 24, 2023, 12:14 PM IST | Mumbai

علی فضل کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو ہالی ووڈ کی فلموں میں مسلسل نظر آتے رہتے ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

علی فضل کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو ہالی ووڈ کی فلموں میں مسلسل نظر آتے رہتے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم قندھار کے تعلق موضوع بحث ہیں۔ فلم میں، وہ جیرارڈ بٹلر، ٹریوس فیمل اور نوید نیگہبان جیسے بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ `ڈیتھ آن دی نیل  کے بعد اس سال علی اپنی فلم قندھار کے تعلق سے  بہت پرجوش ہیں۔ فلم کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ یہ فلم امریکہ میں۲۰۰۰؍ سے زائد اسکرینس پر ریلیز کی جائے گی۔ یہ علی کے کریئر کی سب سے بڑی ریلیز ہوگی۔علی فضل نےکہاکہ  `میں بہت پرجوش ہوں۔ جیسا کہ میں اپنی تمام فلموں کی ریلیز کے وقت رہتا ہوں۔ رک رومن اپنا ہی ریکارڈ توڑ رہےہیں۔  ٹیم نے واقعی سخت محنت کی ہے۔ جیرارڈ کے ساتھ کام کرنا بہت خوشی کی بات ہے چونکہ یہ دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے، ہم امید کر رہے ہیں کہ پوری دنیا کے لوگ اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ فلم `قندھارکی کہانی سی آئی اے کے ایک خفیہ اہلکار ٹام ہیرس کی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار بٹلر نے ادا کیا ہے۔ 

ali fazal Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK