Inquilab Logo

عالیہ بھٹ ’’پوچر‘‘ کے نئے پرومو میں حیران و پریشان نظر آئیں

Updated: February 12, 2024, 5:28 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’’پوچر‘‘ کے تازہ پرومو میں عالیہ بھٹ جنگل میں حیران و پریشان کھڑی ہیں۔ پولیس جنگل میں ہاتھی کے شکار کے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ اس سیریز میں شریک فلمساز ہیں۔

Alia Bhatt. Photo: INN
عالیہ بھٹ۔ تصویر : آئی این این

عالیہ بھٹ نے اپنی آنے والی کرائم سیریز ’’پوچر‘‘ کیلئے ایک پیغامی ویڈیو پیر کو انسٹاگرام پرشیئر کیا۔ ویڈیو میں انہیں عام مبلوسات میں بیگ لئے جنگل میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ حیرانی سے یہاں وہاں دیکھ رہی ہیں جبکہ پولیس غیر قانونی شکار کے معاملے کی تفتیش کرتی نظر آرہی ہے۔ ایک بھاری بھرکم رائفل، گولیاں اور ہاتھی کا بے جان جسم بھی ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں عالیہ کہتی ہیں کہ’’اشوک کے قتل کی اطلاع آج صبح ۹؍ بجے ملی۔ یہ اس مہینے کا تیسرا قتل ہے۔ اس کی لاش مسخ شدہ ہے۔ اشوک صرف ۱۰؍ سال کا تھا۔ اس نے اپنے قاتلوں کو نہیں دیکھا۔ وہ سوچ سکتے ہیں کہ وہ اس سے بچ جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔ صرف اس لئے کہ اشوک ہم میں سے نہیں تھا، اس لئے اس جرم کی کوئی اہمیت نہیں ہے، نہیں کیونکہ قتل، قتل ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

عالیہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئےلکھا کہ’’میں نے ایک دن سے بھی بہت کم وقت میں اس پیغامی ویڈیو کو شوٹ کرنے میں لگایا لیکن پھر بھی اس نے مجھے سکون بخشا۔ قتل، قتل ہے اور میں انتظار نہیں کرسکتی کہ کب آپ سب اس پوری کہانی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ رُچی مہتا اور ہماری بہترین کاسٹ مشی سجاین، روشن میتھو اور دبیاندو بھٹاچاریہ کے ساتھ۔‘‘
’’پوچر‘‘حقیقت پرمبنی ایک کرائم سیریز ہے جو ہندوستان میں ہاتھی دانت کا شکار کرنے والے گروہوں کا پتہ لگاتی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک پروجیکٹ ہے جو ماحولیاتی تحفظ اور تفریح کے ساتھ غیر قانونی شکار کے عالمی مسئلہ کوبھی اجاگر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK