Inquilab Logo

عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار

Updated: May 08, 2022, 9:19 AM IST | Mumbai

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ رواں ماہ کے وسط سے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

Bollywood actress Alia Bhatt
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ

 معروف اداکارہ عالیہ بھٹ رواں ماہ کے وسط سے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ نے رواں سال مارچ میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں اور اب ان کے پروجیکٹ کی شوٹنگ کا شیڈول بھی سامنے آچکا ہے۔ اداکارہ مئی کے وسط میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں کام کے آغاز کے لئے برطانیہ جائیں گی۔
   وہ ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ اور اداکار جیمی ڈومن کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ ’ہارٹ آف اسٹون‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی بالی ووڈ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی برطانیہ کیلئے  روانہ  ہوجائیں گی۔ٹوم ہارپر کی ہدایتکاری میں بننے والی مذکورہ ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ مئی کے وسط سے شروع ہوکر ممکنہ طور پر اگست تک مکمل ہوجائے گی۔ عالیہ بھٹ کے مداحوں کو ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔  فلم انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والی خبر رساں ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ عالیہ رواں سال ستمبر سے فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ میں بھی اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گی۔

alia bhatt Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK