Updated: September 12, 2026, 1:08 PM IST
| Washington
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، رور سائیڈ کی ڈاکٹریٹ محقق سارہ شروئڈر نے یہ نام رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ان کیڑوں کو سرخ جھلک کے ساتھ ہلکے پیلے رنگ کا حامل قرار دیا۔ رنگوں کے اس امتزاج کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ انہیں ٹیلر سوئفٹ کے خاص سنہری بالوں اور سرخ ہونٹوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے اپنے مقالے میں ان کیڑوں کو بار بار ”سنہری“ (blonde) کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ نئے شناخت شدہ کیڑوں کا تعلق مِریڈائی (Miridae) سے ہے، جو اصلی کیڑوں (true bugs) کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ متنوع خاندان ہے۔
سوئفٹی فائلس اور ٹیلر سوئفٹ۔ تصویر: ایکس
آسٹریلیا میں حال ہی میں دریافت کی گئی، پودے کھانے والے کیڑوں کی ایک نئی جنس (genus) کا نام پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے اعزاز میں ’سوئفٹی فائلس‘ (Swiftiephylus) رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام معروف امریکی گلوکارہ کیلئے ایک تازہ ترین سائنسی خراجِ تحسین ہے۔ اس دریافت کی تفصیلات سائنسی جریدے ’انسییکٹ سسٹیمیٹکس اینڈ ایوولوشن‘ (Insect Systematics and Evolution) میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں پیش کی گئی ہیں۔
اس جنس میں چار اقسام (species) شامل ہیں اور ان میں سے ہر ایک کا نام سوئفٹ کے کریئر کے مختلف پہلوؤں پر رکھا گیا ہے: ’سوئفٹی فائلس ٹیلرے‘ (Swiftiephylus taylorae) براہِ راست گلوکارہ کے نام پر ہے؛ ’سوئفٹی فائلس اماتور‘ (Swiftiephylus amator) ان کے مشہور نغمے ”Lover“ سے متاثر ہے؛ ’سوئفٹی فائلس انٹریپیڈس‘ (Swiftiephylus intrepidus) ان کے البم ’Fearless‘ سے ماخوذ ہے؛ اور ’سوئفٹی فائلس پوئیٹورم‘ (Swiftiephylus poetorum) ان کے اسٹوڈیو البم ’The Tortured Poets Department‘ کا حوالہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کی شادی، اجازت نامے پر ایک لاکھ۶۰؍ ہزار ڈالر خرچ: ممدانی
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، رور سائیڈ کی ڈاکٹریٹ محقق سارہ شروئڈر نے یہ نام رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ان کیڑوں کو سرخ جھلک کے ساتھ ہلکے پیلے رنگ کا حامل قرار دیا۔ رنگوں کے اس امتزاج کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ انہیں ٹیلر سوئفٹ کے خاص سنہری بالوں اور سرخ ہونٹوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے اپنے مقالے میں ان کیڑوں کو بار بار ”سنہری“ (blonde) کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ نئے شناخت شدہ کیڑوں کا تعلق مِریڈائی (Miridae) سے ہے، جو اصلی کیڑوں (true bugs) کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ متنوع خاندان ہے۔
شروئڈر نے مزید بتایا کہ ان کی اپنی دیرینہ عقیدت کے پیشِ نظر یہ خراجِ تحسین فطری محسوس ہوتا ہے، مزید برآں یہ دریافت شدہ کیڑوں کی انواع کے وسیع تر تنوع کو اجاگر کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ یہ کیڑے شی-اوک (she-oak) کے درختوں پر پائے جاتے ہیں، جہاں ان کا ہلکا پیلا اور سرخ رنگ درختوں کے پتلے، نوکیلے اور سرخ مائل نارنجی پھولوں میں چھپنے (blend into) میں ان کی مدد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹیلر سوئفٹ ’’سونگ رائٹرز ہال آف فیم‘‘ کا حصہ، اعزاز یافتہ کم عمر ترین نغمہ نگار
واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب سوئفٹ کو کسی نوع کے نام کے ذریعے اعزاز بخشا گیا ہے۔ ۲۰۲۲ء میں جنوب مشرقی ٹینیسی میں دریافت ہونے والے ایک نئے کنکھجورے (millipede) کا نام بھی سوئفٹ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ سوئفٹ نے تاحال اس تازہ ترین خراجِ تحسین پر عوامی سطح پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔