Inquilab Logo

امیتابھ بچن نے مقبولیت میں تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

Updated: January 23, 2022, 9:35 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن نے مقبولیت میں تمام بالی ووڈ کے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Amitabh Bachchan
امیتابھ بچن

 بالی ووڈ کے ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن نے مقبولیت میں تمام بالی ووڈ کے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے ’موڈ آف دی نیشن‘ کے نام سے کئے جانے والے  سروے میں امیتابھ بچن نے۳۰ء۶؍ فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ اکشے کمار۱۲؍ فیصد ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر آگئے۔
 سروے کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان نے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی، دونوں اداکاروں نے بالترتیب ۷؍فیصد اور۵ء۲؍ فیصد ووٹ حاصل کئے۔ سروے میں ۵؍ویں پوزیشن تمل اداکار رجنی کانت کے نام رہی۔
 امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ان مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کے باوجود مقبول ٹیلی وژن گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا۱۳؍واں سیزن مکمل کیاہے۔ انہیں آخری بار عمران ہاشمی کے ہمراہ فلم ’چہرے‘ میں دیکھا گیاتھا۔
 سروے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے اکشے کمار بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ اکشے کمار نے اپنی فلم ’بیل باٹم‘ اور ’سوریہ ونشی‘ کے ساتھ سنیما گھروں کو آباد کیا اور باکس آفس پر اپنا غلبہ ظاہر کیا۔ سلمان خان ’ٹائیگر ۳‘ اور شاہ رخ خان ’پٹھان‘ کی وجہ سے گزشتہ سال سے خبروں میں ہیں۔ اسی طرح معروف اداکار رجنی کانت کی فلم ’اناتھے‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK