Inquilab Logo

املا پال نے بنارس میں فلم بھولا کی شوٹنگ شروع کی

Updated: December 11, 2022, 11:14 AM IST | Mumbai

تمل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرکے شائقین کو محظوظ کرنے کے بعد، املا پال اجے دیوگن کی فلم ’بھولا‘ کے ساتھ ہندی سنیما میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔

Amla Paul
املا پال

تمل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرکے شائقین کو محظوظ کرنے کے بعد، املا پال اجے دیوگن کی فلم ’بھولا‘ کے ساتھ ہندی سنیما میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ اداکارہ اس وقت بنارس میں ساتھی اداکار اجے دیوگن اور ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اگرچہ ان کا کردار خفیہ رکھا گیا ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وہ فلم میں بنارسی خاتون کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کاسٹ اور عملہ بنارس میں ایک ہفتہ قیام کرے گا۔املاجنوبی ہند کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ہیروئن میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے تمل کے ساتھ ساتھ ملیالم فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے لئے کئی ایوارڈس جیتے ہیں۔ اداکارہ نے جنوبی سنیما میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بلاشبہ وہ `بھولا میں بھی اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کریں گی۔ان کے رول کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے لیکن وہ اپنے رول سے بہت خوش ہیں اور انہوںنے اس پر مسرت کااظہار بھی کیا ہے۔ انہیں ہندی فلموں میں مکالموں میں معمولی دقت پیش آرہا ہے۔ 

Amla Paul Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK