Inquilab Logo

مشہور مصنف پائولو کوئلہو نے شاہ رخ خان کی ستائش کی،اپنا دوست بتایا

Updated: February 04, 2023, 1:28 PM IST | Mumbai

برازیل کے مشہور مصنف اور نغمہ نگار پاؤلو کوئلہونےشاہ رخ خان کی زبردست تعریف کی ہے۔پاؤلو نے اپنے سوشل میڈیا پر شاہ رخ کی تعریف میں لکھا ہے

Shah rukh Khan
شاہ رخ خان

 برازیل کے مشہور مصنف اور نغمہ نگار پاؤلو کوئلہونےشاہ رخ خان کی زبردست تعریف کی ہے۔پاؤلو نے اپنے سوشل میڈیا پر شاہ رخ کی تعریف میں لکھا ہے کہ جو لوگ شاہ رخ کو مغربی ممالک میںنہیں جانتے وہ مائی نیم از خان دیکھیں۔ دراصل، شاہ رخ نے حال ہی میں سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو شیئر کیا تھاجس میں وہ اپنے گھر کے باہر مداحوں کو مبارکباد دے رہے تھے۔ اس ویڈیوپرردعمل دیتے ہوئے پاؤلو نے شاہ رخ خان کو بادشاہ کہا ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔
پہلے بھی تعریف کر چکے ہیں
 یہ پہلا موقع نہیں جب پاؤلونےشاہ رخ خان کی تعریف کی ہو۔ اس سے قبل۲۰۱۷ءمیں، جب مائی نیم از خان کو ریلیز ہوئے۷؍سال ہو گئے تھے،پاؤلو نے پوسٹ کیا،’’مائی نیم از خان جیسی شاندار فلم کی۷؍ویں سالگرہ پر آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔‘‘انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ فلم کا مشہور ڈائیلاگ `مائی نیم از خان این آئی ایم ناٹ ٹیررسٹ‘‘بھی لکھا۔
 شاہ رخ نے بھی پالو کوئلہو کی پوسٹ پر ردعمل ظاہرکیاہے۔شاہ رخ نے لکھا، بہت شکریہ، میں آپ سےجلد از جلد ملنا چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ آپ صحت مند اور خوش رہیں۔
شاہ رخ کی پٹھان بلاک بسٹر کمائی کر رہی ہے
 پٹھان تھیٹروں میں اپنی بلاک بسٹر آمدنی جاری رکھےہوئےہے۔ تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کےمطابق فلم نے ریلیز کے آٹھویں دن ۱۷ء۵۰؍کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ اس حساب سے فلم کاہندی نیٹ کلیکشن ۳۳۶؍کروڑ ہو گیا ہے۔ اگرتمل اور تیلگو کے اعداد و شمار کو ملایا جائے تو فلم کی کل کمائی ۳۴۸ء۵۰؍کروڑ ہوگئی ہے۔دنیا بھر کے کلیکشن کی بات کریں تو فلم نے اب تک۶۶۹؍کروڑ کی کمائی کی ہے۔ پٹھان کی نظریں اب دنگل کے ریکارڈپرہوں گی جس کے ہندی ورژن نے ۳۷۴ء۴۳؍کروڑ روپے کمائےتھے۔ دنگل کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ہی پٹھان سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن جائےگی۔جمعہ کے اعداد و شمارآنا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK