سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،خاتون کرکٹر کی زندگی پر مبنی فلم کے منظر پر کہا:بلا اٹھالینے سے کوئی جھولن نہیں بن جاتا
EPAPER
Updated: October 23, 2022, 10:05 AM IST | Mumbai
سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،خاتون کرکٹر کی زندگی پر مبنی فلم کے منظر پر کہا:بلا اٹھالینے سے کوئی جھولن نہیں بن جاتا
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’چکدا ایکسپریس‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس دوران فلم کےسیٹ سے انوشکا کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھڑی نظرآرہی ہیں۔اس تصویر کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کا موازنہ کرکٹر جھولن گوسوامی سے کر رہے ہیں۔
انوشکا ٹرول ہو گئیں
اس تصویر میں انوشکاسفید شرٹ اور سرخ اسکرٹ میںہاتھ میں بلاپکڑے نظر آرہی ہیں۔ اس تصویرکو دیکھ کر لگتا ہے کہ انوشکا فلم میں چھوٹے بالوں میںنظر آنے والی ہیں۔ اب انوشکا کے اس روپ کو دیکھنےکے بعد ٹرولرز انہیں لگاتار ٹرول کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بلا اٹھانےسے کوئی جھولن نہیں بن جاتا ہے۔
انوشکا کی یہ فلم۲؍ فروری۲۰۲۳ءکو ریلیز ہوگی
انوشکا کافی عرصے سےاس فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔انوشکا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی کرکٹ پریکٹس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئرکرتی رہتی ہیں۔ وہ اس فلم میں جھولن گوسوامی کاکردار ادا کررہی ہیں، جو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی سابق خاتون کپتان رہ چکی ہیں۔انوشکا کی یہ فلم جھولن کی بایوپک فلم ہے۔ فلم۲؍ فروری ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ انوشکا آخری بارشاہ رخ خان اورکترینہ کیف کے ساتھ ۲۰۱۸ءکی فلم ’زیرو‘ میں نظر آئی تھیں۔