• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

این ایچ اے آئی کا قومی شاہراہوں پر کیو آر کوڈ سائن بورڈ لگانے کا فیصلہ

Updated: October 03, 2025, 6:50 PM IST | New Delhi

شفافیت بڑھانے اور قومی شاہراہ کے صارفین کو `آمد و رفت میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ، این ایچ اے آئی قومی شاہراہ کے حصوں کے ساتھ `فوری رسپانس (کیو آر) کوڈز کے ساتھ پروجیکٹ سے متعلق معلومات کے ساتھ سائن بورڈ نصب کرے گا۔

Highway.Photo:INN
قومی شاہراہ۔ تصویر:آئی این این

شفافیت بڑھانے اور قومی شاہراہ کے صارفین کو `آمد و رفت میں آسانی  فراہم کرنے کے لیے ، این ایچ اے آئی قومی شاہراہ کے حصوں کے ساتھ `فوری رسپانس (کیو آر) کوڈز کے ساتھ پروجیکٹ سے متعلق معلومات کے ساتھ سائن بورڈ نصب کرے گا   تاکہ قومی شاہراہ کے مسافروں کو متعلقہ پروجیکٹ سے متعلق مخصوص معلومات اور ہنگامی ہیلپ لائن نمبر فراہم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیئے:کیا تعجب خیز نہیں ہے کہ ۲۰۰۸ء میں سونا ۱۲؍ہزار روپے فی تولہ تھا؟

عمودی کیو آر کوڈ سائن بورڈ پروجیکٹ سے متعلق مخصوص معلومات فراہم کریں گے، جن میں قومی شاہراہ نمبر ، ہائی وے چینج ، پروجیکٹ کی لمبائی ، تعمیر / دیکھ بھال کے ادوار ، ہائی وے پیٹرول کے لیے رابطہ نمبر ، ٹول منیجر ، پروجیکٹ منیجر ، رہائشی انجینئر ، ایمرجنسی ہیلپ لائن۱۰۳۳ ، این ایچ اے آئی فیلڈ آفس کے ساتھ ساتھ قریبی سہولیات جیسے اسپتال ، پیٹرول پمپ ، بیت الخلاء ، پولیس اسٹیشن ، ریستوراں ، ٹول پلازہ سے فاصلہ ، ٹرک لے بائیز ، پنچر مرمت کی دکان اور وہیکل سروس اسٹیشن / ای- چارجنگ اسٹیشن وغیرہ کی تفصیلات شامل ہیں ۔
بہتر مرئیت کے لیے ، `کیو آر کوڈ  کے سائن بورڈ سڑک کے کنارے کی سہولیات ، آرام کے علاقوں، ٹول پلازہ، ٹرک لے بائیز ، ہائی وے کا آغاز / اختتام پوائنٹس  اور قومی شاہراہ کے صارفین کی سہولت کے لیے سائینجز کے قریب لگائے جائیں گے ۔
قومی شاہراہ کے حصوں کے بارے میں مخصوص معلومات فراہم کرنے اور شفافیت کو بڑھانے کے علاوہ کیو آر کوڈ سائن بورڈ نہ صرف ہنگامی اور مقامی معلومات تک بہتر رسائی کے ذریعے سڑک کی حفاظت کو بڑھانے میں مدد کریں گے  بلکہ ملک بھر میں قومی شاہراہوں کے بارے میں صارف کے تجربے اور بیداری کو بہتر بنانے میں وسیع پیمانے پر مدد گار ثابت ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK