Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا پلاش مچھل اور اسمرتی مندھانا جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟

Updated: April 09, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کرکٹر اسمرتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پلاش مچھل کے درمیان مبینہ صلح کی قیاس آرائیاں ایک وائرل ویڈیو کے بعد تیز ہو گئی ہیں۔ ویڈیو میں دونوں خاندانوں کے افراد کو ممبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ تاہم دونوں خاندانوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ دونوں کی مجوزہ شادی ۲۰۲۵ء میں منسوخ ہو گئی تھی، جس کے بعد تنازعات اور الزامات بھی سامنے آئے تھے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹر اسمرتی مندھانا اور معروف میوزک کمپوزر پلاش مچھل کے درمیان مبینہ طور پر تعلقات کی بحالی کی قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو میں اسمرتی مندھانا کے والد کو پلک مچھل اور ان کے شوہر متھن کے ساتھ ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ملاقات کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلک مچھل اسمرتی کے والد سرینواس کے پاؤں چھو کر پرنام کر رہی ہیں، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خاص طور پر نوٹ کیا۔ اگرچہ اس ملاقات کی تفصیلات واضح نہیں ہیں، تاہم اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر بحث کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bollywood pap king (@bollywoodpapking)

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’میں حیران ہوں.... لیکن حیران نہیں ہوں...... ہوا تو ہوا...... جانے دیں۔‘‘ جبکہ کئی دیگر صارفین نے سوال اٹھایا، ’’کیا ہو رہا ہے؟‘‘ کچھ صارفین نے یہ بھی قیاس کیا کہ ممکن ہے یہ ویڈیو پرانی ہو اور موجودہ صورتحال کی عکاسی نہ کرتی ہو۔ تاحال نہ تو اسمرتی مندھانا اور نہ ہی پلاش مچھل یا ان کے خاندان کی جانب سے اس ویڈیو یا مبینہ صلح کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو مہاراشٹر کے شہر سانگلی میں طے تھی، تاہم بعد میں یہ شادی پہلے ملتوی اور پھر منسوخ کر دی گئی تھی۔ اس حوالے سے اسمرتی مندھانا نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا، ’’پچھلے چند ہفتوں کے دوران میری زندگی میں کافی قیاس آرائیاں ہوئی ہیں اور میں محسوس کرتی ہوں کہ اس وقت بات کرنا میرے لئے ضروری ہے۔ میں ایک بہت پرائیویٹ شخص ہوں اور میں اسے اسی طرح رکھنا چاہوں گی لیکن مجھے یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ شادی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’میں اس معاملے کو یہیں ختم کرنا چاہوں گی اور آپ سب سے بھی یہی کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اس وقت دونوں خاندانوں کی رازداری کا احترام کریں اور ہمیں اپنی رفتار سے آگے بڑھنے کی جگہ دیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کس اداکارہ کے کہنے پرمیتھیلاکو اکشے کمار کی فلم’’بھوت بنگلہ ‘‘ میں کام ملا؟

بعد ازاں اس معاملے نے اس وقت مزید شدت اختیار کی جب اسمرتی مندھانا کے ایک قریبی دوست ودنیان مانے نے پلاش مچھل پر سنگین الزامات عائد کئے کہ پلاش مچھل کا کسی اور خاتون کے ساتھ معاشقہ تھا اور یہ پتا چلنے کے بعد ہندوستانی خواتین کرکٹرز نے پلاش کو مارا پیٹا تھا۔
تاہم پلاش مچھل نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’میرے خلاف یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے لحاظ سے غلط ہیں۔ یہ میری ساکھ کو خراب کرنے کیلئے بدنیتی کے ساتھ کئے گئے ہیں، مناسب قانونی ذرائع سے سختی سے نمٹا جائے گا۔‘‘ فی الحال وائرل ویڈیو کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اس معاملے کی کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، جس کے باعث صورتحال بدستور غیر واضح ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK