Inquilab Logo Happiest Places to Work

بابِل خان نے اپنی پہلی ملیالم فلم کی شوٹنگ شروع کردی

Updated: May 26, 2026, 10:01 PM IST | Mumbai

بابِل خان اب ایک نئے سنیما سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اداکار نے اپنی پہلی ملیالم فلم ’’گاندھی بازار سنڈے مارکیٹ‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

Babil Khan.Photo:INN
بابل خان۔ تصویر:آئی این این

بابِل خان اب ایک نئے سنیما سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اداکار نے اپنی پہلی ملیالم فلم ’’گاندھی بازار سنڈے مارکیٹ‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری بابو جناردھن کر رہے ہیں  اور یہ فلم بابِل کے کیریئر میں ایک خاص سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے۔
 فلم میں اپرنا بالامرلی ، دیپک پرامبول، نکھل نائر، جانی انٹونی ،جگدیش ، سدھیر کرمننا ، اتمیا راجن اور جیا سنکر   سمیت کئی شاندار فنکار نظر آئیں گے۔
بابِل خان نے کہاکہ ’’ملیالم سنیما ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہا ہے کیونکہ وہاں کہانیوں کو بے حد ایمانداری، حساسیت اور جذباتی گہرائی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ایک اداکار کے طور پر میں ہمیشہ یہ مانتا ہوں کہ اصل ترقی تب ہوتی ہے جب آپ خود کو کسی نئی دنیا، نئے لوگوں اور نئے جذبات کے حوالے کر دیتے ہیں۔ سلی گڑی میں ’’گاندھی بازار سنڈے مارکیٹ‘‘ کی شوٹنگ شروع کرنا میرے لیے نہایت پُرجوش، جذباتی اور تخلیقی طور پر اطمینان بخش تجربہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فرنچ اوپن: سواتیک اور ریباکینا کی آسان جیت، واورینکا اور مونفیس کا جذباتی الوداع


انہوں نے مزید کہا’’بابو سر کے ساتھ کام کرنا اور اتنے شاندار فنکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا میرے لیے ایک بہت خاص تجربہ ہوگا۔ میں ہمیشہ ایسی کہانیوں کا حصہ بننا چاہتا تھا جو لوگوں پر گہرا اثر چھوڑیں اور مجھے صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک انسان کے طور پر بھی بہتر بننے کا چیلنج دیں۔ یہ فلم مجھے وہی موقع فراہم کر رہی ہے۔ ملیالم سنیما میں قدم رکھنا میرے کیریئر کا صرف ایک نیا باب نہیں بلکہ ایک ایسا سفر ہے جسے شروع کرنے پر میں خود کو بے حد خوش نصیب اور عاجز محسوس کرتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’گورنر‘‘ کا ٹریلر جاری، ہندوستان کے معاشی بحران کی کہانی سناتی ہے


ملیالی فلم ’’گاندھی بازار سنڈے مارکیٹ‘‘ کے ساتھ بابِل خان اپنے اداکاری کے دائرے کو مزید وسیع بنانے کے ساتھ نئے ناظرین سے جڑنے کی جانب ایک بڑا قدم بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK