بوبی دیول نے آخرکار عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے مبینہ اختلافات کی افواہوں پر ردِعمل دے دیا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت یش راج فلمز کی آنے والی فلم ’’الفا‘‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 5:01 PM IST | Mumbai
بوبی دیول نے آخرکار عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے مبینہ اختلافات کی افواہوں پر ردِعمل دے دیا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت یش راج فلمز کی آنے والی فلم ’’الفا‘‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
بوبی دیول نے آخرکار عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے مبینہ اختلافات کی افواہوں پر ردِعمل دے دیا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت یش راج فلمز کی آنے والی فلم ’’الفا‘‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ بوبی دیول نے ان خبروں کے بارے میں کیا کہا۔یش راج فلمز کی جاسوسی پر مبنی سنسنی خیز فلم ’’الفا‘‘ اگلے ماہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے بوبی دیول نے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق، شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے اور بعض دعوؤں میں یہاں تک کہا گیا کہ پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کو معاملہ حل کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔ تاہم، بوبی دیول نے ان تمام قیاس آرائیوں کو سختی سے رد کر دیا۔
عالیہ بھٹ کے ساتھ اختلافات کی افواہوں پر بوبی دیول کا ردِعمل
آپ کی عدالت پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بوبی دیول نے کہا کہ انہیں ابتدا میں ان افواہوں کا علم ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا’’ میں بھی حیران رہ گیا جب میرے ایک دوست نے مجھے اس افواہ کا اسکرین شاٹ بھیجا۔ لوگ اتنے فارغ ہوتے ہیں کہ کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔‘‘ بوبی نے مزید کہاکہ ’’میں ابھی رنبیر کپور کے ساتھ ایک فلم کر چکا تھا، پھر مجھے معلوم ہوا کہ مجھے عالیہ کے ساتھ بھی فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ میرے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے؟ یہ دونوں میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔‘‘
عالیہ ایک شاندار اداکارہ ہیں
عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے بوبی دیول نے کہاکہ ’’ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ تھا۔ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور بے حد محنت کرتی ہیں۔ وہ تمام لڑائی کے مناظر کے لیے مکمل طور پر تیار تھیں۔ اس لیے مجھے سمجھ نہیں آیا کہ لوگوں نے ایسی باتیں کیوں لکھیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا’’پھر لوگوں نے یہ بھی لکھ دیا کہ بوبی اتنے ناراض تھے کہ آدتیہ چوپڑا نے انہیں ایک اور فلم آفر کر دی۔ میں ہر ایک کو جا کر وضاحت نہیں دے سکتا۔ یہ سب سچ نہیں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ریلائنس گروپ نے ایک لاکھ سے زیادہ نئی بھرتیاں کیں
افواہ کیا تھی؟
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کے مطابق، دونوں اداکاروں کے درمیان تخلیقی اختلافات تھے جس کی وجہ سے فلم کے سیٹ پر کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ یہ بھی کہا گیا کہ عالیہ بھٹ کی مناظر سے متعلق گفتگو میں زیادہ شمولیت نے فلم بندی کے دوران تنازع پیدا کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ڈیوڈ دھون کی آخری فلم ہوگی: کرن جوہر
فلم ’’الفا‘‘ کے بارے میں
ہدایت کارشیو راویل کی یہ فلم وائی آر ا یف اسپائی یونیورس کا پہلا خواتین مرکزی کرداروں پر مبنی باب ہے۔ اس سے قبل اس یونیورس میں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘، ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘،’’وار‘‘ اور ’’پٹھان‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔میں شرواری اورانل کپوربھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔الفا ۱۰؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔