Inquilab Logo

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور فلم الجھ میں اہم کردار ادا کریں گی

Updated: May 11, 2023, 12:17 PM IST | Mumbai

یہ جوان آفیسر کی کہانی ہے جو ایک خطرناک سازش کا شکار ہو جاتا ہے اور مختلف پریشانیوں میں ’الجھ‘ جاتا ہے

Jhanvi Kapoor with the team of ulajh
جھانوی کپور الجھ کی ٹیم کے ساتھ۔

فلم الجھ میں جھانوی کپور  مرکزی کردار میں نظر آئیں گی  ۔ ان کے ساتھ کے ساتھ گلشن دیویا اور روشن میتھیو بھی ہوں گے ۔ 
 حال ہی میں   میکرز نے انٹرنیشنل اسپائی تھرلر فلم `الجھ کی کاسٹ اور ٹائٹل کا اعلان کیا ہے۔ فلم الجھ کی شوٹنگ مئی کے آخر سے شروع ہونے والی ہے۔ اس فلم میں جھانوی کپور، گلشن دیویا اور روشن میتھیو کے ساتھ   راجیش تایلانگ، میانگ چانگ، سچن کھیڈکر، راجندر گپتا اور جتیندر جوشی جیسے متعدد فنکار  اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
  فلم الجھ کے ہدایت کار  سدھانشو ساریہ   ہیں۔ فلم کی کہانی پرویز شیخ اور سدھانشو ساریا نے لکھی ہے۔ مکالمے اتیقا چوہان نے لکھے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم الجھ کی کہانی ایک آئی ایف ایس افسر کی ہے جس  کا تعلق بااثر محب وطنوں کے خاندان سے ہے۔ الجھ کی کہانی  یہ  ہے کہ ایک نوجوان آئی ایف ایس آفیسر ایک خطرناک   سازش کا شکار ہو جاتا ہے اور مختلف پریشانیوں میں  ’الجھ‘ جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK