Inquilab Logo

فرحان اختر کی فلم’ طوفان‘ کے ٹیزر کی باکسر وجیندرسنگھ نے تعریف کی

Updated: March 24, 2021, 1:20 PM IST | Agency | Mumbai

باکسنگ چمپئن وجیندر سنگھ نے ٹویٹ کیا ’’ٹیزر زبردست ہے! باکسنگ کو میپ پر لانے کیلئے شکریہ‘‘

Toofan Film Poster - Pic : INN
طوفان فلم پوسٹر ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار فرحان اخترکی فلم طوفان کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد اس کی نہ صرف عام مداحوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہےبلکہ ملک کے باکسنگ چمپئن وجیندر سنگھ بھی فلم اور فلم کے ہیروفرحان کی جھلک کے قائل ہوں گئے۔’بھاگ ملکھا بھاگ ‘کے بعد ایک بار پھر سے فرحان دم دار کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم میں فرحان اختر ایک باکسر کے کردار میں ہیں۔ فلم۲۱؍مئی ۲۰۲۱ء کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ ٹیزر سامنے آنے کے بعد رئیل لائف باکسنگ چمپئن وجیندر سنگھ فرحان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائے۔ انہوں نے ٹویٹر  پر فرحان اختر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 ۲۰۰۸ء کے بیجنگ اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے باکسنگ چمپئن وجیندر سنگھ نے ٹویٹ کیا ’’ٹیزر زبردست ہے! باکسنگ کو میپ پر لانے کیلئے شکریہ۔ فرحان اختر کو بہت۔بہت نیک خواہشات۔‘‘
  طوفان جیسی باکسنگ فلم کے لئے  اولمپک میں ملک کی نمائندگی کرنے والے  ایک  باکسر کے ذریعے تعریف قابل ذکر ہے۔ وجیندر سنگھ۲۰۰۶ء  ،۲۰۱۰ء  اور۲۰۱۴ء  کےکامن ویلتھ کھیلوں میں بھی ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وجیندر سنگھ کے اس ٹویٹ کا بھی فرحان اختر نے جواب دیا ہے۔ فرحان نے لکھا ، `شکریہ وجندر سنگھ جی۔ میپ پر تو آپ نے اور آپ جیسے ملک کی نمائندگی کرنے والے ہر ایک باکسر نے ڈالا ہے۔ آپ ہیں تو طوفان ہے۔فرحان کے اس جواب اور تعریفوں کیلئے وجیندر سنگھ بھی ایک اور ٹویٹ کرکے ان کا پھر سے شکریہ ادا کیا۔ آپ اور آپ جیسے ملک کی نمائندگی کرنے والا ہر باکسر نقشہ پر ڈال دیا گیا ہے۔ اگر آپ ہیں تو وہاں طوفان ہے۔ فرحان اختر کے اس جواب اور تعریف کے لئے ، وجیندر سنگھ نے ایک اور ٹویٹ میں ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK