Inquilab Logo

سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا بی ٹی ایس ویڈیو وائرل

Updated: April 20, 2023, 12:40 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘کی ایکشن شوٹنگ سیکوینس کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گیا ہے۔

Image taken from a viral video
وائرل ہونیوالے ویڈیو سے لی گئی تصویر

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘کی ایکشن شوٹنگ سیکوینس کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گیا ہے۔ سلمان خان ان دنوں اپنی  آنے والی فلم’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے سلسلے میں چرچہ میں ہیں۔ اس فلم میں ایکشن شوٹنگ سیکوینس کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو ریا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان،  فلم کے ولن کے ساتھ فائٹ کا سین کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سلمان خان بی ٹی ایس ویڈیو میں جگپتی بابو اور ویجیندر سنگھ کے ساتھ دھماکے دار ایکشن سین کرتے نظر آ رہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم اجیت کامر کی ویرم کا ریمیک ہے۔غور طلب ہے کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ہدایت کاری فرحاد سامجی نے کی ہے۔ وہیں، اس فلم کو سلمان خان نے خود پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘میں سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے، دگوباتی وینکٹیش،شہنازگل، سدھارتھ نگم، راگھو جویال اور پلک تیواری بھی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم۲۱؍اپریل۲۰۲۳ءکو سنیما گھروں میں ریلیزہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK