Inquilab Logo

کیادپیکااور رنویرسنگھ آئی پی ایل کی ٹیم خریدنے والے ہیں

Updated: October 24, 2021, 11:29 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ انڈین پریمیر لیگ کے۲۰۲۲ء کے ایڈیشن کے لیے ٹیم خریدنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

Deepika Padukone and Ranveer Singh.
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ انڈین پریمیر لیگ کے۲۰۲۲ء کے ایڈیشن کے لیے ٹیم خریدنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے۲۰۲۲ءمیں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے کی تصدیق کی ہے اور مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ ان دو نئی ٹیموں میں سے ایک ٹیم کی مالک دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ہوں گے۔انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) اور بالی ووڈ کا دیرینہ رشتہ ہے۔ شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ مشہور ٹیم کولکاتانائٹ رائیڈرس  کے مالک ہیں جبکہ راج کندرا اور شلپا شیٹی نے ابتدائی طور پر راجستھان رائلز میں سرمایہ کاری کی تھی اور پریتی زنٹا پنجاب کنگز کی شریک مالک ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی اگلی فلم بھی کرکٹ سے متعلق موضوع پر ہی ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کردہ ’۸۳ء ‘ میں رنویر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جبکہ دپیکا پڈوکون اُن کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی اور یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔رنویر اور دپیکاکے علاوہ ’۸۳ء‘ میں پنکج ترپاٹھی، ایمی ورک، ہارڈی سندھو، ثاقب سلیم، بومن ایرانی سمیت کئی دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK