Inquilab Logo

کروڑوں خرچ کرنے کے باوجودبگ باس ۱۵؍ ٹی آر پی حاصل کرنے میں ناکام

Updated: November 12, 2021, 12:06 PM IST | Agency | Mumbai

جہاں بگ باس کے پچھلے تمام سیزن ٹی آر پی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے دیکھے گئے ہیں وہیں شو کے۱۵؍ویں سیزن کی ٹی آر پی مسلسل گر رہی ہے۔

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

جہاں بگ باس کے پچھلے تمام سیزن ٹی آر پی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے دیکھے گئے ہیں وہیں شو کے۱۵؍ویں سیزن کی ٹی آر پی مسلسل گر رہی ہے۔ شمیتا شیٹی، کرن کندرا، تیجسوی پرکاش جیسے بڑے نام کے شوز سے منسلک ہونے کے باوجود بگ باس۱۵؍ ٹی آر پی  حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہورہا  ہے۔ شو کی مقبولیت کی وجہ سے پچھلے تمام سیزن    بڑھا دئیے گئے تھے  لیکن ٹی آر پی خراب ہونے کی وجہ سے میکرز نے فروری سے پہلے اس سیزن کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلمان خان بھی شو کو ٹی آر پی نہیں دلا سکے
 گزشتہ کئی سیزنس اور ’ویک اینڈ کا وار‘ کو  ٹی آر پی  دلانے  والے میزبان سلمان خان بھی اس  سیزن میں ناکام ہوچکے ہیں۔ اداکار کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس سیزن میں انہیں۵۰۰؍ کروڑ روپے کی فیس دی گئی ہے لیکن پریمئر نائٹ کے علاوہ کسی بھی ویک اینڈ ایپی سوڈ کو ٹی آر پی نہیں مل سکی۔ سلمان اور جنگل تھیم کے سیٹ کے لیے میکرز  نے پانی کی طرح پیسہ بہایا، تاہم یہ شو ٹی آر پی کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔
شائقین کو شو کیوں پسند نہیں آیا؟
 بگ  باس ۱۵؍ کو شروع سے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بہت سے شائقین کا خیال ہے کہ شو  میں شمیتا شیٹی کی طرفداری کرتے ہوئے انہیں نمایاں کیاجارہا ہے۔ اس کے علاوہ شو میں گیم سے زیادہ کرن کندرا- تیجسوی پرکاش اور شمیتا شیٹی-راکیش باپٹ  کے معاشقہ کو زیادہ ہائی لائٹ کیا جا رہا ہے۔ شو کے زیادہ تر  شرکاء گھر کے اصولوں کو توڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں لیکن   انہیں اس کی سزا نہیں دی جا رہی ہے۔ اکثر ٹاسک مکمل ہونے سے پہلے ہی منسوخ  کردئیے جا رہے ہیں۔سلمان کے مسلسل سمجھانے کے باوجود شو کے شرکاء تفریح ​​فراہم کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
شو کے ضوابط کے ساتھ کھلواڑ
 شو میں بگ باس کی طرف سے کئی بار  مداخلت  کے باوجود شرکاءانگریزی میں بات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے نامی نیشن ٹاسک کے دوران سمبا ناگپال نے عمر ریاض کے ساتھ  نارواسلوک کرتے ہوئے انہیں پول میں دھکیل دیا۔
  اس کے باوجود نہ تو انہیں شو سے ہٹایا گیا اور نہ ہی سلمان نے اس پر کوئی سخت موقف اختیار کیا۔ انہیں صرف وی آئی پی زون سے باہر لے جایا گیا ہے۔ اس پر مشتعل ہو کر شو کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK