Updated: December 19, 2025, 5:03 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم دُھرندھر‘ نے ہندوستان میں دو ہفتوں کے دوران۴۶۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ عالمی سطح پر اس نے ۷۰۰؍کروڑروپے کا نشان پار کرلیا ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنّہ، سنجے دت، آر مادھون اور ارجن رام پال بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
دُھرندھر۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم دُھرندھر‘ نے ہندوستان میں دو ہفتوں کے دوران۴۶۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ عالمی سطح پر اس نے ۷۰۰؍کروڑروپے کا نشان پار کرلیا ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنّہ، سنجے دت، آر مادھون اور ارجن رام پال بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
اس ہائی آکٹن ایکشن تھرلر فلم کی تحریر، ہدایت کاری اور فلمسازی آدتیہ دھَر کی ہے جبکہ اس کا پروڈکشن جیو اسٹوڈیوز کے تعاون سے، بی۶۲؍ اسٹوڈیوز کی پروڈکشن اور سارے گاما کی مدد سے کیا گیا۔ فلم ہندوستان میں تقریباً ۵؍ہزاراسکرینز پر ریلیز ہوئی ہے۔
فلم ’’دُھرندھر‘‘کو ناقدین اور ناظرین دونوں سے شاندار پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ اور اکشے کھنّہ کی اداکاری کی خصوصی طور پر ستائش کی جا رہی ہے۔ فلم باکس آفس اور سوشل میڈیا پر بھی زبردست دھوم مچا رہی ہے۔
سیکلنک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے ہفتے میں ہندوستانی میں۲۵ء۲۰۷؍ کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی تھی۔ دوسرے ہفتے میں بھی فلم باکس آفس پر دھوم مچاتی رہی اور اس نے دوسرے ہفتے میں مزید ۲۵۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح محض ۱۴؍ دنوں میں ہی اسپائی تھرلر فلم ’’دُھرندھر‘‘نے ہندوستان میں ۴۶۰؍ کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اہل غزہ موسم کی سختیوں کی زد میں، بیماریوں کے پھیلاؤ کا اندیشہ
فلم ’’دُھرندھر‘‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، ۱۴؍ ویں دن دنیا بھر میں زبردست کلیکشن بڑھایا، اب ایک ہزار کروڑ کا باکس آفس ہٹ بننے سے زیادہ دور نہیں۔آدتیہ دھر کی رنویر سنگھ کی اداکاری والی فلم ’’دُھرندھر‘‘۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، اور اس کی کمائی بالکل بھی کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ فلم کا دوسرا ہفتہ ملکی اور عالمی سطح پر زبردست کامیاب رہا ہے اور اس ایکشن اسپائی تھرلر نے ہندوستان میں ’’پشپا۲‘‘کے دوسرے ہفتے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ڈیون کونوے کی ڈبل سنچری کی مدد سے نیوزی لینڈ نے ۵۷۵؍رن پر اننگز ڈکلیئرکردی
فلم ’’دُھرندھر‘‘ نے ۱۴؍ دنوں میں دنیا بھر میں کتنی کمائی کی؟
فلم ’’دُھرندھر‘‘بیرون ملک باکس آفس پر بھی دھوم مچا رہی ہے۔ اس نے اپنی ریلیز کے پہلے ۱۴؍ دنوں میں بین الاقوامی بازار سے اندازاً ۱۵۰؍ کروڑ روپے کمائے۔ یہ دوسرے ہفتے کے آخر تک دنیا بھر میں کل ₹۷۰۲؍ کروڑ تک پہنچ جاتا ہے۔ تجارتی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ فلم ’’دُھرندھر‘‘آنے والے ہفتوں میں عالمی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کے راستے پر ہے۔