Inquilab Logo

اداکارہ بننے کا سوچا بھی نہیں تھا: روینہ ٹنڈن

Updated: April 24, 2022, 1:10 AM IST | Mumbai

بالی ووڈکی پرکشش اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ وہ فلمی دنیا میں غیر ارادی طور پر آئی تھیں اور ابتدا میں تو اسٹوڈیو کے فلورز بھی صاف کیے

raveena tandon
روینہ ٹنڈن

بالی ووڈکی پرکشش اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ وہ فلمی دنیا میں غیر ارادی طور پر آئی تھیں اور ابتدا میں تو اسٹوڈیو کے فلورز بھی صاف کیے۔ ۳۰؍ برس قبل(۱۹۹۱ء)میںفلم پتھر کے پھول سےاپنے بالی ووڈ کریئرکا آغاز کرنے والی ۴۷؍ سالہ روینہ نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایک فلمی گھرانے سے تعلق کے باوجود وہ جب انڈسٹری میں آئی تو ان کا اداکارہ بننے کا ارادہ تھا اور نہ ہی کبھی اس حوالے سے سوچا تھا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کےجی ایف چیپٹر ٹو میںیش، سنجے دت اور سریندی شیٹی کےساتھ کام کرنے والی روینہ کا کہنا ہے کہ میٹرک کلاس سے فارغ ہونے کے بعد وہ پرہلاد ککڑ کی معاونت کرنے کا سوچ رہی تھیں۔تاہم وہاں لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ تم یہاں اسکرین کے پیچھے کیا کررہی ہو؟ تمہیں تو اسکرین کے سامنے ہونا چاہیے۔اس دوران میں نےماڈل بننے کا بھی سوچا۔ جس کے بعد مجھے فلموں کی پیشکش ہونے لگی اور میں نے فلم پتھر کے پھول سے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK