Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلیپ کمار نے نرگس کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی

Updated: June 14, 2021, 8:14 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سےاسپتال میں داخل کئے گئے تھے۔

Photo shared by Dilip Kumar
دلیپ کمار کے ذریعہ شیئر کی گئی تصویر

 بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سےاسپتال میں داخل کئے گئے تھے۔اب دلیپ کمار صحت یاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔دلیپ کمار نے اب اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کافی پرانی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں نرگس دلیپ کمار کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ لوگ دلیپ کمار کےذریعہ شیئر کی گئی اس تصویر کوخوب پسندکر رہےہیں اور اندازہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کب کی اور کہاں کی تصویر ہے۔دراصل ، دلیپ کمار نے ، اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’کچھ اندازہ ہے کہ یہ تصویر کب اور کہاں کھینچی گئی تھی؟‘‘یہ تصویر پہلے دلیپ کمار کے خاندانی دوست فیصل فاروقی کے ہینڈل سے شیئر کی گئی تھی۔ اس کے بعد ، دلیپ کمار کے مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ اس تصویر کو کس فلم کی شوٹنگ کے دوران لیا گیا ہے۔اب شائقین اس تصویر کے تعلق سےمختلف قیاس آرائیاں کر رہےہیں۔ کچھ شائقین نرگس کو بھی مدھوبالا سمجھ رہے ہیں۔ ایک مداح نے اندازہ لگا کر لکھا ہے کہ یہ تصویر راج کپور نے کھینچی تھی اور یہ۱۹۵۰ء میں ریلیز ہونے وا لی فلم ’بابل‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔ نرگس اورمنور سلطانہ اس فلم میں دلیپ کمار کے ساتھ مرکزی کردار میں تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK