• Fri, 26 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کے بی سی ۱۷: امیتابھ بچن کے شو پر برلا گروپ کے چیئر پرسن کمار منگلم برلا کی آمد

Updated: December 26, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

امیتابھ بچن کے مشہور شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے سیزن ۱۷؍ کے آخری ایپی سوڈ میں برلا گروپ کے چیئر پرسن کمار منگلم برلا نظر آئیں گے۔ قسط کے پرومو میں برلا خاندان کے افراد بھی شامل ہیں جو کمار منگلم برلا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Kumar Mangalam Birla and Amitabh Bachchan. Photo: INN
کمار منگلم برلا اور امیتابھ بچن۔ تصویر: آئی این این

آدتیہ برلا گروپ کے چیئر پرسن کمار منگلم برلا کو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے ۱۷؍ ویں سیزن کے آخری قسط میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں جاری کئے گئے مشہور کوئز شو کے پرومو میں امیتابھ بچن ارب پتی کمار منگلم برلا کا استقبال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ٹی وی پر طویل عرصے سے نشر ہونے والا شو جس کا ۱۷؍ واں سیزن اس سال اگست میں شروع کیا گیا، اپنے اختتامی مرحلے میں ہے۔ جس قسط میں برلا کو مدعو کیا گیا ہے وہ اس سیزن کی آخری قسط ہوگی جو ۲۹؍ دسمبر کو شام ۹؍ بجے سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن اور سونی لیو پر نشر کی جائے گی۔ پرومو میں امیتابھ بچن زور دار تالیوں کی آواز کے بیچ کمار منگلم برلا کا استقبال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ برلا خاندان کے دیگر افراد بھی ناظرین کے بیچ بیٹھے ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ بات چیت کے دوران امیتابھ بچن ان سے پوچھتے ہیں کہ ’’اتنی دیر کیسے لگ گئی آپ کو یہاں آنے میں۔‘‘ برلا مسکراتے ہوئے اس کا جواب دیتے ہیں کہ ’’امیت جی میں بھی کئی دنوں سے آنا چاہ رہا تھا۔ لیکن مجھے ڈر تھا کہ اگر میں ایک بھی صحیح جواب نہیں دے پایا تو امیت جی کیا سوچیں گے۔‘‘ ان کے جواب نے امیتابھ بچن کو حیران کردیا۔

خیال رہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے ۱۷؍ ویں سیزن میں عام شرکا اور فلمی دنیا کی مشہور شخصیات کی کثیر تعداد شامل ہوئی۔ مشہور شخصیات جیسے فرحان اختر، جاوید اختر، رشبھ شیٹی، دلجیت دوسانجھ، سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، وشال ددلانی، منوج باجپائی، کارتک آرین اور اننیا پانڈے وغیرہ کو دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اوتار‘‘ اور ’’دھرندھر‘‘ کے آگے کارتک آرین کی نئی فلم ڈھیر

آج یعنی ۲۶؍ دسمبر کو نشر کی گئی قسط میں امیتابھ بچن کے خاندان کے افراد اگستیا نندا، شویتا بچن نندا اور نویا نویلی نندا سمیت اداکار جئےدیپ اہلاوت، سمرن بھاٹیا اور فلمساز سری رام راگھون نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ یہ قسط فلم ’’اکیس‘‘ کی تشہیر کا حصہ تھی۔ اس سیزن میں اب تک کی سب بڑی انعامی رقم دلجیت دوسانجھ نے جیتی ہے۔ دلجیت نے ’’سپر صندوق‘‘ بونس کی رقم ملا کر کل ۵۰؍ لاکھ ۶۰؍ ہزار روپے جیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK