بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی ۷۸؍ برس کی ہو گئی ہیں۔ ہیما مالنی کی پیدائش ۱۶؍ اکتوبر ۱۹۴۸ءکوامان کنڈی، تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں۔
EPAPER
Updated: October 16, 2026, 2:24 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی ۷۸؍ برس کی ہو گئی ہیں۔ ہیما مالنی کی پیدائش ۱۶؍ اکتوبر ۱۹۴۸ءکوامان کنڈی، تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں۔
بالی ووڈکی معروف اداکارہ ہیما مالنی ۷۸؍ برس کی ہو گئی ہیں۔ہیما مالنی کی پیدائش ۱۶؍ اکتوبر ۱۹۴۸ءکوامان کنڈی، تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ جیا چکرورتی ایک فلم پروڈیوسر تھیں۔ ہیما نےاپنی ابتدائی تعلیم چنئی سےمکمل کی۔ ۱۹۶۱ء میں ہیما مالنی کو ایک مختصر ڈرامےپانڈو ونواسم میں بطور ڈانسر کام کرنے کاموقع ملا۔ ۱۹۶۸ءمیں ہیما مالنی کو پہلی بار راج کپورکےساتھ فلم سپنوں کا سوداگر میں کام کرنے کا موقع ملا۔فلم کی پروموشن کے دوران ہیما مالنی کو ڈریم گرل کے طور پر پروموٹ کیاگیا۔بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی لیکن بطور اداکارہ ہیما مالنی کو ناظرین نے پسند کیا۔ہیما مالنی کو پہلی کامیابی ۱۹۷۰ءکی فلم جانی میرا نام سے ملی۔اس میں ان کے ساتھ اداکار دیوآنند مرکزی کردارمیںتھے۔ فلم میں ہیما اور دیوآنند کی جوڑی کو شائقین نےبے حد سراہا اور فلم سپرہٹ رہی۔اس کے بعد رمیش سپی کی ۱۹۷۱ءمیںریلیز ہونے والی فلم انداز میںہیما مالنی نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے۔۱۹۷۲ءمیںہیما کو رمیش سپی کی ہی فلم سیتا اور گیتا میں کام کرنے کا موقع ملا، جو ان کے فلمی کریئر میں سنگ میل ثابت ہوا۔اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری کیلئےانہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: منوج باجپائی کی فلم’ ’گھوس خور پنڈت‘‘ کا نام تبدیل،’’غجب رات‘‘رکھا گیا
دھرمیندر کے ساتھ ہیما مالنی کی جوڑی سلور اسکرین پرکافی کامیاب رہی۔ یہ فلمی جوڑی پہلی بار فلم شرافت سے روشنی میں آئی تھی۔۱۹۷۵ءمیںریلیز فلم شعلےمیں دھرمیندر کے ویرو اور ہیما مالنی کے بسنتی نامی کردار نے شائقین کو محظوظ کیا، ہیما اور دھرمیندر کی اس جوڑی کو اس قدر پسندکیاگیاکہ دھرمیندر کی ریل لائف ڈریم گرل ہیما مالنی ان کی حقیقی زندگی کی ڈریم گرل بن گئیں۔ بعد میں اس جوڑی نے ڈریم گرل، چرس، آس پاس، پرتیگیا، راجہ جانی، رضیہ سلطان، علی بابا چالیس چور، بغاوت، آتنک، دی برننگ ٹرین، دوست وغیرہ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔
۷۰ءکی دہائی میں ہیما مالنی پر یہ الزام لگایا جانے لگاکہ وہ صرف گلیمر کردار ہی ادا کرسکتی ہیں لیکن انہوں نےخوشبو، کنارا اور میرا جیسی فلموں میں سنجیدہ کردار ادا کر کے اپنے ناقدین کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا۔اس دوران ہیما مالنی کی خوبصورتی اور اداکاری کا جلوہ چھایا ہوا تھا جسے دیکھ کرپروڈیوسر پرمود چکرورتی نے ان کے ساتھ فلم ڈریم گرل بنائی۔۱۹۹۰ءمیںہیما مالنی نے چھوٹے پردے کا رخ کیا اور سیریل نوپور کی ہدایت کاری کی، اس کے بعد ۱۹۹۲ءمیں انہوں نے فلم اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل آشنا ہے کی فلم سازی اورہدایت کاری کی۔ ۱۹۹۵ء میںانہوں نے چھوٹے پردے کے لئے موہنی پروڈیوس اور ڈائریکٹ کی۔ فلموں میں متعدد کردار ادا کرنےکے بعد ہیما مالنی نے سماجی خدمت کے لیے سیاست میں قدم رکھا۔ ۲۰۰۰ءمیںہیما مالنی کو پدم شری ایوارڈسے نوازا گیا۔ہیما مالنی نے اپنے۴؍دہائیوں کےطویل فلمی کریئرمیںتقریباً ۱۵۰؍فلموں میں کام کیا۔ ہیمامالنی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پرمتھرا پارلیمانی سیٹ سے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔