Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی جانب سے عید الاضحی کی مبارک باد

Updated: August 03, 2020, 7:25 AM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی گئی ۔

Shah Rukh Khan - Pic : INN
شاہ رخ خان ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی گئی ۔  اداکار شاہ رخ خان نے ایک بچے کی دعا مانگتے ہوئے تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
  انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ ہی کیپشن میں شاہ رخ خان نے لکھا ’’سب کو میری طرف سے عید مبارک، اُمید ہے کہ یہ دن، بلکہ ہر دن آپ کے تمام چاہنے والوں کے لئے امن اور خوشیاں لے کر آئے ۔‘‘ اداکار نے مزید لکھا ’’ اس عید آپ تمام لوگ اپنے آپ کو خود گلے لگائیں۔‘‘
 واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نےبھی عید الاضحی کے موقع پر ایک روز قبل دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کیلئے  سوشل میڈیا پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا تھا۔ انہوں نے  ٹویٹر اور  انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر ’عید الاضحی مبارک‘ لکھا ہوا تھا۔ ان کے ساتھ ہی  اور بھی   فنکاروں کی جانب سے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے۔ ان میں دبنگ اداکار سلمان خان، انیل کپور، گوتم گمبھیر، اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK