Inquilab Logo

رامائن سیریل میں راون کا کردار نبھانے والے مشہور ٹی وی فنکار اروند ترویدی چل بسے

Updated: October 07, 2021, 11:43 AM IST | Agency | Mumbai

ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار اور سیریل رامائن میں راون کا کردار نبھانے والے اروند ترویدی کا منگل کی رات انتقال ہو گیا

Arvind Trivedi.Picture:INN
اروند ترویدی۔ تصویر: آئی این این

ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار اور سیریل رامائن میں راون کا کردار نبھانے والے اروند ترویدی کا منگل کی رات انتقال ہو گیا۔ان کی۸۲؍ برس تھی ۔ اروند ترو ید ی گزشتہ کئی سال سے بیمار تھے اور چند ماہ قبل ان کی صحت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔ کل رات  انہوں نے  آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات بدھ کو ممبئی کے کاندیولی ویسٹ میں واقع  دھانوکرواڑی شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔
 رامائن سیریل میں لکشمن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سنیل لہری نے انسٹاگرام پر اروند کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ اروند بھائی اب نہیں رہے۔ ان کی روح کو سکون نصیب ہو۔ وہ میرے لیے والد کی طرح تھے۔‘‘  اروند ترویدی نے  بی جےپی  میں شمولیت اختیار کی تھی  اور۱۹۹۱ء سے۱۹۹۶ء تک سابرکانٹھا سے رکن پارلیمنٹ رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK