Inquilab Logo

رنبیر کپور کی سیٹ پر تصویر دیکھ کر مداح حیران

Updated: November 28, 2022, 2:04 PM IST | Agency | Mumbai

ی نئی فلم کے سیٹ سے خون میں ڈوبی ہوئی تصویر وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین دیکھ کر حیران نظر آ رہے ہیں۔

Ranbir Kapoor. Picture: INN
رنبیر کپور۔ تصویر :آئی این این

 چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی نئی فلم کے سیٹ سے خون میں ڈوبی ہوئی تصویر وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین دیکھ کر حیران نظر آ رہے ہیں۔حال ہی میں بیٹی راحا کے والد بننے والے رنبیر کپور آج کل تمل فلموں کی معروف ہیروئن رشمیکا مندانا کے مدِ مقابل اپنی آنے والی نئی فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کے سیٹ سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے جس میں اُن کے لمبے بالوں کو بکھرا ہوا اور  چہرے پر زخم اور کپڑوں کو خون میں ڈوبے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔اس تصویر کے سامنے آنے پر رنبیر کپور کے چند مداح انہیں حقیقت سمجھ کر حیران ہوگئے جبکہ کچھ اُن کی آنے والی نئی فلم کےلئے کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے ہمراہ  انڈسٹری کے بڑے ناموں کو دیکھا جا سکے گا جس میں انل کپور، پرینیتی چوپڑا اور بابی دیول بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK