Inquilab Logo

آپ صرف جیت کر ہی گروپ میں اعتماد لا سکتے ہیں : ڈوپلیسس

Updated: April 26, 2024, 10:01 PM IST | Hyderabad

ڈو پلیسس نے جمعرات کو کہا کہ ’’ہم نے گزشتہ ۲؍ میچوں میں اچھامقابلہ کیا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ میچ۲۷۰؍ رن زیادہ تھے اور ہم ۲۶۰؍رن تک پہنچ گئے۔

Faf Duplesis. Photo:PTI
فاف ڈوپلیسس۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے کہا کہ آپ میچ جیت کر ہی گروپ میں اعتماد لا سکتے ہیں۔ ڈو پلیسس نے جمعرات کو کہا کہ ’’ہم نے گزشتہ ۲؍ میچوں میں اچھامقابلہ کیا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ میچ۲۷۰؍ رن زیادہ تھے  اور ہم ۲۶۰؍رن تک پہنچ گئے۔ کے کے آر سے بھی صرف ایک رن سے میچ ہارے۔ ہم کچھ عرصے سے قریب ہیں لیکن آپ کو گروپ میں اعتماد لانے کیلئے  میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہمارے لئے  بہت بڑی فتح ہے۔ جب آپ جیت نہیں رہے ہیں تو یہ آپ کو ذہنی طور پر متاثر کرتا ہے، یہ آپ کے اعتماد کو متاثر کرتا ہے۔ میں آج رات اچھی طرح سو سکوں گا۔‘‘
 انہوں نے کہاکہ ’’صرف ایک چیز جو اعتماد دیتی ہے وہ کارکردگی ہے۔ مقابلے کے پہلے ہاف میں ہم نے محسوس کیا کہ ہم اپنی صلاحیت کے قریب کہیں نہیں تھے اور جب آپ۵۰؍ فیصد یا۶۰؍ فیصد پر کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اعتماد نہیں ملتا۔ مقابلہ بہت سخت ہے، ٹیمیں بہت مضبوط ہیں لہٰذا اگر آپ ۱۰۰؍ فیصد پر نہیں ہیں تو آپ کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔        انہوں نے کہاکہ پچھلے ڈیڑھ ہفتے سے ہم اپنے کھیل میں بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے  سخت محنت کر رہے ہیں۔ آخری میچ میں ہماری بیٹنگ میں اعتماد نظر آیا۔ اب ہمارے لئے  زیادہ لوگ رن بنا رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے حصے میں وراٹ کے بلے سے ہی رن آ رہے تھے۔ رجت نے اب مسلسل ۲؍ اچھی اننگز کھیلی ہیں، گرین رن بنا رہے ہیں اور یہ ان کیلئے  بہت اچھا ہے۔ بیٹنگ لائن اپ کے طور پر مل کر حصہ ڈالنا ضروری ہے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ کتنے بڑے اسکور بنائے جا رہے ہیں اور صرف ایک شخص تمام رن نہیں بنا سکتا۔
انہوں نے کہاکہ  ’’ظاہر ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ چناسوامی ہمارے لئے  مایوس کن رہا ہے۔ سچ پوچھیں تو بولنگ کے لئے بہت مشکل میدان ہے۔ یہ اسپنرس کیلئے ایک چیلنج ہے۔ ہم کسی ایسی چیز کی تلاش میں ہیں جو ہمارے لئے  اس گراؤنڈ پر بولنگ کرنا آسان بنا دے، لیکن ہمیں ایسا فارمولہ تلاش کرنا مشکل ہو رہا ہے جو کارگر ہو۔  مجھے لگتا ہے کہ اب ٹی ۲۰؍ میں آپ کو اپنی ٹیم میں ایک لیگ اسپنر رکھنا ہی ہو گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK