ٹی وی اداکارہ جنت زبیر نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔ یہ الزامات اداکارہ پر کئی بار لگ چکے ہیں۔ اب اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں ان الزامات کی حقیقت بتائی اور اس حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 6:11 PM IST | Mumbai
ٹی وی اداکارہ جنت زبیر نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔ یہ الزامات اداکارہ پر کئی بار لگ چکے ہیں۔ اب اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں ان الزامات کی حقیقت بتائی اور اس حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔
جنت زبیر ان دنوں کوکنگ شو ’’لافٹر شیف‘‘ میں مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔ اس شو میں جنت اپنی کُکنگ سے زیادہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ ۲۴؍ سالہ جنت زبیر اپنی خوبصورتی اور بولڈ انداز سے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی بڑی تعداد میں فین فالوونگ ہے۔ کئی بار یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کا سہارا لیا ہے۔ اب اس پر جنت نے بڑا انکشاف کیا ہے۔
کیا جنت زبیر نے پلاسٹک سرجری کروائی؟
جنت زبیر نے اداکارہ روبینہ دِلیک کے پوڈکاسٹ میں پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کے الزامات پر بات کی۔ حال ہی میں جنت روبینہ کے پوڈکاسٹ میں شامل ہوئیں۔ اس دوران روبینہ نے جنت سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، جن میں ان کی خوبصورتی اور پلاسٹک سرجری بھی شامل تھی۔ روبینہ نے ان سے پوچھا کہ کیا واقعی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کروایا ہے؟
یہ بھی پڑھئے:سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم راجستھان کے قلعہ میں نقب لگانے اترے گی
اس پر جنت زبیر نے جواب دیا’’مجھے نہیں معلوم لوگوں کو کیوں لگتا ہے کہ میں نے اپنے چہرے پر کچھ کروایا ہے، یہ بالکل سچ نہیں ہے۔ مجھے نہیں پتا لوگ ایسا کیوں کہتے یا سوچتے ہیں۔‘‘ جنت کی یہ بات سن کر روبینہ نے بھی کہا’’میں نے انہیں قریب سے دیکھا ہے اور میں یقین دلا سکتی ہوں کہ انہوں نے اپنے چہرے پر ایسی کوئی سرجری نہیں کروائی۔‘‘ اسی پوڈکاسٹ میں جنت زبیر سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:مائیکل جیکسن کی بایوپک کو خراب ریویوز کے بعد ۹۶؍ فیصد آڈیئنس ریٹنگ مل گئی
کیا جنت زبیر ریٹائرمنٹ لیں گی؟
روبینہ نے پوچھا کہ آپ کے تو ۵۰؍ ملین فالوورز ہیں، آپ نے اپنا نام بھی بنا لیا ہے اور اچھی کمائی بھی کر لی ہے، اب ریٹائرڈ ہو جانا چاہیے؟ اس پر جنت نے جواب دیا’’یہ میری شروعات ہے۔ میں کام کیے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ میں کام کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ میری ایسی سوچ نہیں ہے۔ میرے لیے یہ صرف آغاز ہے۔ مجھے ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور زندگی میں بہت سی چیزیں حاصل کرنی ہیں۔‘‘
جنت نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کریں اور انہیں بھی آہستہ آہستہ اداکاری سے محبت ہو گئی۔ اب وہ سوچتی ہیں کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتیں تو وہ کیا کر رہی ہوتیں۔