۱۹۹۹ء کی سپر ہٹ کامیڈی ’’حسینہ مان جائے گی‘‘ کے سیکوئل پر کام شروع ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس بار فلم کی ہدایت کاری فرہاد سامجی کریں گے، جبکہ اسکرپٹ کو جدید ناظرین کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 21, 2026, 7:27 PM IST | Mumbai
۱۹۹۹ء کی سپر ہٹ کامیڈی ’’حسینہ مان جائے گی‘‘ کے سیکوئل پر کام شروع ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس بار فلم کی ہدایت کاری فرہاد سامجی کریں گے، جبکہ اسکرپٹ کو جدید ناظرین کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔
۱۹۹۹ء میں ریلیز ہونے والی ہٹ کامیڈی فلم ’’حسینہ مان جائے گی‘‘ جس کی ہدایت کاری ڈیوڈ دھون نے کی تھی، اب ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ فلم میں سنجے دت اور گووندہ کی جوڑی نے شائقین کو خوب محظوظ کیا تھا، جبکہ کرشمہ کپور اور پوجا بترا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق ’’حسینہ مان جائے گی ۲‘‘ پر باضابطہ کام جاری ہے، اور ہدایت کاری کی ذمہ داری فرہاد سامجی کو سونپی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم ابھی اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے اور اسے اصل فلم کے مزاحیہ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ دور کے ناظرین کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی فلمیں
بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسر سمیتا ٹھاکرے اس سیکوئل کو بنانے کی خواہشمند ہیں اور مارچ ۲۰۲۶ء تک کاسٹ فائنل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میکرز نے ابتدا میں ڈیوڈ دھون کو ہی سیکوئل کی پیشکش کی، مگر وہ اپنی پرانی فلموں کی ری وِزٹ میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ بعد ازاں فرہاد سامجی نے ان سے آشیرواد لے کر پروجیکٹ جوائن کیا۔ اطلاعات کے مطابق میکرز موجودہ دور کے دو بڑے اداکاروں کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ سنجے دت اور گووندہ کی یادگار جوڑی جیسا اثر دوبارہ پیدا کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ فرہاد سامجی اس سے قبل ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کی ہدایت کاری کر چکے ہیں، جس میں سلمان خان مرکزی کردار میں تھے۔ انہوں نے ’’بچن پانڈے‘‘ اور ’’ہاؤس فل ۴‘‘ بھی ڈائریکٹ کی ہیں۔