Inquilab Logo

ہیمامالنی کو گھرپر فلمی ماحول ملا جو ان کیلئے مددگار ثابت ہوا

Updated: October 17, 2021, 7:30 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ ہیما مالنی سنیچر کو ۷۳؍ برس کی ہوگئیں۔ وہ نہ صرف بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں بلکہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کوریوگرافر کے ساتھ ساتھ ایک سیاست دان بھی ہیں۔

Bollywood`s Dream Girl Hemamalini.Picture:midday
بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی تصویر مڈڈے

لی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ ہیما مالنی سنیچر کو ۷۳؍ برس کی ہوگئیں۔ وہ نہ صرف بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں بلکہ  ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کوریوگرافر کے ساتھ ساتھ ایک سیاست دان بھی ہیں۔انہوں نے تقریباً ۵؍ دہائی کے اپنے کریئر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیمامالنی۱۶؍ اکتوبر۱۹۴۸ء کوتمل ناڈو کے شہرامنکندی میں پیدا ہوئیں، ان کی ماں جیا چکرورتی فلم ساز تھیں۔ہیما  نے اپنی ابتدائی تعلیم مدراس (چنئی )سے مکمل کی۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے سے ہیما کا جھکاؤ بھی فلموں کی جانب ہو گیا۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز۱۹۶۵ء میں ایک تیلگو فلم سے کیا۔۱۹۶۸ء میں بالی ووڈ کی فلم ’’سپنوں کا سوداگر‘‘ ان کی شہرت کا باعث بنی۔ہیما مالنی فلمی دنیا میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور ہیں۔ ہیما کو پہلی کامیابی ۱۹۷۰ء میں آئی فلم جاني میرا نام سے حاصل ہوئی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار دیو آنند اہم کردار میں تھے۔
فلم میں ہیما اور دیو آنند کی جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا اور یہ فلم سپر ہٹ رہی۔ اس کے بعد رمیش سپی کی ۱۹۷۱ء میں آئی فلم انداز میں انہوں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کو مسحور کر دیا۔ ۱۹۷۲ء میں ہیما کو رمیش سپی کی ہی فلم سيتا اور گیتا میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے فلمی کریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچیں۔ فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیےوہ فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازی گئیں۔
 سلور اسکرین پر ہیما مالنی کی جوڑی دھرمیندر کے ساتھ  کافی پسند کی گئی۔ یہ فلمی جوڑی پہلی بار شرافت فلم میں نظر آئی۔۱۹۷۵ء میں آئی فلم شعلے میں دھرمیندر نے ویرو اور ہیما مالنی نے بسنتی کے کردار سے شائقین کو مسحور کیا۔ بعد میں اس جوڑی نے ڈریم گرل، چرس، آس پاس، پرتیگیہ، راجہ جانی، رضیہ سلطان، علی بابا چالیس چور، بغاوت، دی برننگ ٹرین، دوست وغیرہ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ۷۰ءکی دہائی میں ہیما مالنی نے خوشبو ، کنارہ اور میرا جیسی فلموں میں سنجیدہ کردار ادا کر کے اپنے ناقدین کا منہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا کہ وہ صرف گلیمر کردار ہی ادا کرسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ۱۹۹۰ء میں ہیما مالنی نے چھوٹی اسکرین کا رخ بھی کیا اور سیریل نوپور کی ہدایت کاری بھی کی۔۱۹۹۲ء میں انہوں نے بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر  فلم اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دل آشنا ہے‘ بنائی۔  اس کے علاوہ ۱۹۹۵ء میں انہوں نے ٹیلیویژن کے  سیریل ’ موہنی‘ کی بھی ہدایت کاری کی  اوراسے  پروڈیوس کیا ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK