Inquilab Logo

ہیما مالنی راجامولی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں

Updated: March 20, 2023, 12:52 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی جنوبی ہند کے فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی جنوبی ہند کے فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ جب بالی ووڈ کی ’ڈریم گرل‘ ہیما مالنی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایس ایس راجامولی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟  تو اس کے  جواب میں انہوں نے کہا’’اگر ایس ایس راجامولی جی مجھے ایک اچھے کردار کی پیشکش کرتے ہیں  تو میں ان کے ساتھ کام کرنا ضرور پسند کروں گی۔‘‘
  واضح رہے کہ ہیما مالنی کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ دوبارہ فلموں میں کب واپس آئیں گی۔ تواس سوال کے جواب میں انہوں  نے کہا’’میں کوئی فلم یا ویب سیریز اسی وقت کروں گی جب مجھے صحیح کردار ملے گا۔ میں ایک اداکارہ ہوں۔ میں اسی وقت  اداکاری کرنا پسند کروں گی جب کوئی اچھا کردار ہو۔محض ایکٹنگ کےلئے میں کسی فلم یا ویب سیریز میں کام نہیں کروں گی۔میں چاہتی ہوں کہ مجھے ایسا رول ملے جو  مجھے پسند آئے ۔اگر کوئی ایسا رول ملتا ہے تو میں ضرور اسے کرنا چاہوںگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK