Inquilab Logo

فلموں میں کام ملنا بند ہوگیاتھا اس لئےکون بنے گا کروڑ پتی کوقبول کیا:امیتابھ بچن

Updated: December 05, 2021, 7:13 AM IST | Mumbai

کے بی سی کے ۱۰۰۰؍ایپی سوڈ مکمل ہونے پر اپنے حالات کا اظہار کیا،ان کی بیٹی شویتا نندہ،نواسی نویہ نویلی نندہ اور بیوی جیا بچن بھی شو کا حصہ بنیں

Who will become the millionaire seat of Amitabh Bachchan with his wife, daughter and granddaughter?
کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پرامیتابھ بچن اپنی بیوی،بیٹی اور نواسی کے ساتھ

:بالی ووڈکے شہنشاہ امیتابھ بچن نےانکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ شو کی میزبانی  قبول کی تھی۔ دراصل جمعہ کو کے بی سی کے ۱۰۰۰؍ ایپی سوڈ مکمل ہونے کا جشن منایا گیا جس میں امیتابھ بچن کے اہل خانہ بھی ان کے ساتھ نظر آئے۔اس خاص موقع پر مہمان خصوصی کےطور امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا،نواسی نویہ نویلی مدعو تھیں۔اتنا ہی نہیں بگ بی کی بیوی جیا بچن بھی شو کا آن لائن حصہ بنیں۔اس دوران امیتابھ بچن نے کئی قصے سنائے۔ اسی دوران انہوں نے شو کو قبول کرنے کی اہم وجہ کاانکشاف بھی کیا۔
 شوکے دوران امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے اور ’کون بنے گا کروڑ پتی‘کی میزبانی کرنے کی وجہ بتائی۔جمعہ کو نشر کئےجانےوالے شو میں بگ بی نے شو کے ۲۱؍ برسوں کے سفر کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ جب مجھے اس شو کی پیشکش ہوئی تو لوگ کہنےلگے کہ آپ بڑے پردے سےچھوٹے پردے پر جارہے ہیں، فلموںسےٹیلی ویژن کی طرف جارہے ہیں اس کی وجہ سے آپ کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان ہوگا۔بگ بی نے بتایا کہ لوگ توباتیں کررہے تھے لیکن اس وقت مجھے فلموں میں کام مل نہیں رہا تھا، مالی حالت اتنی اچھی نہیں تھی اس لیے میں نے اس شو کی میزبانی کی حامی بھرلی۔ مگر جب پہلا ایپی سوڈ آن ایئر ہواتو اس وقت لوگوں کا جو ردعمل ملا اس سے ایسا لگا جیسے میری پوری دنیا ہی بدل گئی ہو۔
 امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں اپنے سفر کےبارے میں بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے ان کے ساتھ شو میں موجود ان کی بیوی، بیٹی اور نواسی بھی رو پڑیں۔ بعد ازاں بگ بی نے کہا مجھے اس شو کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ مجھے ہر دن شو میں آنے والے ہر شخص سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا۔
 واضح رہے کہ ٹی وی شو’کون بنے گا کروڑ پتی‘ گزشتہ۲۱؍سال سے ٹی وی پرنشر کیا جارہا ہے۔ اس گیم شو کی میزبانی ابتداہی سے امیتابھ بچن کرتے آرہے ہیں سوائے ۲۰۰۷ءمیں آن ایئر ہونےوالے تیسرے سیزن کے جس کی میزبانی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK