Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیتابھ بچن نے بیٹے ابھیشیک کا راز کھول دیا، کہا: ’’وہ پھل بالکل نہیں کھاتے‘‘

Updated: August 31, 2026, 10:00 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے درمیان صرف والد اور بیٹے کا رشتہ نہیں بلکہ گہری دوستی بھی ہے۔ امیتابھ اکثر مختلف مواقع پر ابھیشیک سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ (کے بی سی ) کے سیٹ پر بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔

Amitabh Bacchan.Photo:INN
امیتابھ بچن۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن  اور ان کے بیٹے  ابھیشیک بچن  کے درمیان صرف والد اور بیٹے کا رشتہ نہیں بلکہ گہری دوستی بھی ہے۔ امیتابھ اکثر مختلف مواقع پر ابھیشیک سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ (کے بی سی )  کے سیٹ پر بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا، جب ایک کنٹیسٹنٹ نے امیتابھ سے ان کے اور ابھیشیک کے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ اس دوران بگ بی نے ابھیشیک کی کھانے پینے سے متعلق ایک دلچسپ عادت کا انکشاف کیا، جسے سن کر شو میں موجود افراد بھی مسکرا اٹھے۔

یہ بھی پڑھئے:خواتین چیمپئن ٹرافی کی میزبانی کا حق سری لنکا سے چھین لیا گیا

شو کے دوران ایک کنٹیسٹنٹ نے امیتابھ بچن سے کہا کہ ان کا اور ابھیشیک کا رشتہ کافی اچھا اور دوستانہ ہے۔ اس پر امیتابھ نے کہا’’میں ابھیشیک کو اپنا دوست سمجھتا ہوں۔ لیکن اس میں ایک عجیب عادت ہے کہ وہ پھل بالکل نہیں کھاتا۔‘‘  امیتابھ نے بتایا کہ خاندان کے دیگر افراد پھل کھاتے ہیں، لیکن ابھیشیک کو پھل کھانا بالکل پسند نہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر دودھ سے بنی کوئی چیز ہو تو ابھیشیک اسے لینے میں کچھ ہچکچاہٹ محسوس کرسکتے ہیں، لیکن اگر پھل کھانے کی بات ہو تو وہ اس کے لیے بالکل تیار نہیں ہوتے۔
پروگرام میں ہونے والی یہ دلچسپ گفتگو کچھ ہی دیر بعد جذباتی ہوگئی۔ امیتابھ بچن نے اپنے والد اور معروف شاعر  ہری ونش رائے بچن  کی ایک نظم کا ذکر کیا۔ یہ نظم والد اور بیٹے کے رشتے، وراثت اور ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہونے والی سوچ کے بارے میں ہے۔ امیتابھ نے اپنے والد کی نظم کی ایک معروف سطر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ میرے بیٹے، بیٹے ہونے سے میرے وارث نہیں ہوں گے۔ جو میرے وارث ہوں گے، وہ میرے بیٹے ہوں گے۔‘‘  امیتابھ کے اس بیان نے شو میں والد اور بیٹے کے رشتے کی گہرائی کو بھی اجاگر کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کی ناکامی پر راج کمار سنتوشی نے شبانہ اعظمی کی رائے مسترد کردی

اس سے قبل’’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ‘ کی ایک قسط میں امیتابھ بچن نے اپنی زندگی کے ایک پرانے خواب کا بھی ذکر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وقت میں ان کے ذہن میں  آئی ایف ایس (Indian Foreign Service) میں جانے کا خیال آیا تھا۔ وہ سول سروس کا امتحان دینے اور ہندوستانی فارن سروس میں کریئر بنانے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ تاہم  امیتابھ نے بتایا کہ اس وقت انہیں آئی ایف ایس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں تو اس کا  ’I‘ بھی معلوم نہیں تھا ، اسی لیے انہوں نے یہ خیال ترک کردیا۔
 امیتابھ بچن کئی مواقع پر یہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے ابھیشیک کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں کو بالی ووڈ کے ان والد اور بیٹے کی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے جن کے درمیان ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ میدان میں بھی مضبوط رشتہ رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK