ادیشہ کے نئے گورنر کا اعلان، آئینی عہدہ پر فائز شخص کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان۔
EPAPER
Updated: October 15, 2026, 11:08 AM IST | Agency | Bhubaneswar
ادیشہ کے نئے گورنر کا اعلان، آئینی عہدہ پر فائز شخص کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان۔
ادیشہ کے نئے گورنر برج موہن رام کے اس بیان نے ریاست میں تنازع کھڑا کردیا ہے کہ وہ بی جے پی کیلئے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ گورنر کے آئینی عہدہ پر تقرری کے بعد ان کے اس بیان پر بدھ کو اپوزیشن جماعتوں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) اور کانگریس نے ان کی غیر جانبداری پر شبہ ظاہر کیا۔دلت لیڈڑ اور جھارکھنڈ سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان برج موہن رام کو پیر کو روز اڈیشہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی پولیس کے تشدد کا شکار افراد میڈیا میں پیش
رانچی میں انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کے درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کے مورچہ کو مزید فعال بنانے اور پارٹی کیلئے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ادیشہ میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے۔گورنر کے عہدہ پر تقرری کیلئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں بھی بی جے پی کے ایس سی مورچہ کو فعال بنانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اپوزیشن بی جے ڈی کےایم پی سنتروپت مشرا نے کہا کہ ’’جمہوریت کی یہ نئی تعریف ہے کہ آئینی عہدہ پر رہتے ہوئے پارٹی کے مفادات کو ترجیح دی جائے۔‘‘